سیر روحانی

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 249 of 900

سیر روحانی — Page 249

۲۴۹ ہیں کہ پوڈر کچھ اُتر گیا ہے تو علیحدہ جا کر وہ پھر پوڈر لگا لیتی ہیں ، مگر اللہ تعالیٰ فرماتا ہے ہمارا پوڈر عجیب ہے کہ جتنا چاہو ہنسو وہ اُترے گا نہیں اور پھر وہ پوڈر ایسا اعلیٰ ہے کہ جس کے چہرہ پر وہ لگا ہوا ہو گا اُس کا چہرہ نہایت ہی پُر رونق ہو گا۔شگفته پیکر اسی طرح فرماتا ہے مُسْتَبْشِرَة ان کی بڑی خوشیاں ہونگی ، یہاں پوڈر لگانے والی عورتیں جب پوڈر لگاتی ہیں تو اُن کے دلوں میں یہ بے اطمینانی ہوتی ہے کہ کہیں اُن کا خاوند کسی اور کا پوڈر دیکھ کر ریجھ نہ جائے اور اس طرح اُن کا گھر نہ اُجڑ جائے ، مگر فرمایا ہمارے ہاں اس قسم کا کوئی خطرہ نہیں ہوگا اور ہر شخص اپنے رب کی نعمتوں پر خوش ہوگا۔نرم و نازک اور ریشم کی طرح ملائم چہرے اسی طرح اسی طرح فرماتا ہے وُجُوهٌ يَوْمَئِذٍ نَّاعِمَةٌ كے دنیا میں کریمیں اس لئے لگائی جاتی ہیں تا وہ جسم کو نرم کر دیں ، مگر فرمایا وُجُوهٌ يَوْمَئِذٍ نَّاعِمَةٌ ہمارے ہاں اس قسم کی کریموں کی ضرورت ہی نہیں ہوگی کیونکہ جنتیوں کے چہروں کی بناوٹ ایسی ہوگی کہ اُن میں کوئی کھردرا پن نہیں ہوگا بلکہ وہ نرم اور ملائم ہوں گے نَاعِمَة کے معنے عربی زبان میں لَيْنَ الْمَلْمَسِ اے کے ہیں ، یعنی اُن کے جسم نرم ہوں گے یہ نہیں ہو گا کہ سردی آئے تو اُن کے جسم میں کھردرا پن پیدا ہو جائے اور اگر گرمی آئے تو ڈھیلا پن پیدا ہو جائے ، بلکہ وہ ہمیشہ ہی نرم اور ملائم رہیں گے گویا ،نرم سفید حسین ، پُر رونق یعنی چمکدار اور خوش رنگ ہوں گے کریم ، پوڈر ، لپ سٹک اور روج کسی کی ضرورت نہیں ہوگی۔یہ چیزیں آپ ہی آپ خدا تعالیٰ کی طرف سے لگی ہوئی آئیں گی۔اعلیٰ درجہ کے عطر اور خوشبوئیں (۷) پھر میں نے سوچا کہ مینا بازار میں تو خوشبوئیں بھی ملتی تھیں۔آیا اس مینا بازار میں بھی خوشبوئیں ہوں گی یا نہیں؟ جب میں نے اس نقطہ نگاہ سے غور کیا تو قرآن میں یہ لکھا ہوا دیکھا کہ فَأَمَّا إِنْ كَانَ مِنَ الْمُقَرَّبِينَ فَرَوْحٌ وَّرَيْحَانٌ وَجَنَّتُ نَعِيمٍ ٣ فرماتا ہے اگر یہ ہم سے سودا کرنے والا مقرب ہو گا ، تو اُسے پہلی چیز ہماری طرف سے روح دی جائے گی ، یہاں بھی خدا تعالیٰ نے دنیوی اور اُخروی نعماء میں ایک عظیم الشان فرق کا اظہار کیا ہے۔جس طرح یہاں صرف کریمیں ملتی ہیں ، پوڈر ملتے ہیں۔لپ سٹکیں ملتی ہیں، لیکن اگر کوئی چاہے کہ مجھے آنکھیں یا ہونٹ یا دانت یا منہ مل جائے تو نہیں مل سکتا۔اسی طرح دنیا میں اسی روپے تولہ کا عطر مل جائے گا، لیکن اگر کسی شخص کے ناک میں خوشبو سونگھنے کی جس ہی نہ ہو ، تو