سیر روحانی — Page 244
۲۴۴ سفید ہے اس لئے اُن کے چہروں پر پوڈر بد زیب معلوم نہیں ہوتا ،مگر ہمارے ملک میں نقل چونکہ عقل کے بغیر کی جاتی ہے، اس لئے اندھا دھند انگریزوں کی اتباع میں پوڈر کے ڈبے صرف کر دیئے جاتے ہیں۔اور کئی تو بے چارے اس غلط فہمی میں مبتلا ہو کر کہ شاید اُن کا رنگ سفید ہو جائے ، صابن کی کئی کئی ٹکیاں خرچ کر دیتے ہیں اور اپنا منہ خوب کل مل کر دھوتے ہیں مگر جو رنگ قدرتی طور پر سیاہ ہو وہ سفید کس طرح ہو جائے۔سیاہ اور بدنما چہرہ کو خوبصورت بنانے کا نسخہ ایک دفعہ ایک اینگلوانڈین استانی میرے پاس آئی وہ چاہتی تھی کہ میں اس کی ملازمت کے لئے کہیں سفارش کر دوں۔میں نے کہا۔غور کروں گا۔اس طرح اُسے چند دن ہمارے ہاں ٹھہرنا پڑا۔وہ اپنے متعلق کہا کرتی تھی کہ میرا رنگ اتنا سفید نہیں جتنا ہونا چاہئے اور واقع یہ تھا کہ اُس کا رنگ صرف اتنا کالا نہیں تھا جتنا حبشیوں کا ہوتا ہے۔میں اُن دنوں تبدیلی آب و ہوا کے لئے دریا پر جا رہا تھا اور اتفاقاً اُن دنوں میجر سید حبیب اللہ شاہ صاحب ( مرحوم جو میرے سالے تھے ) وہ بھی قادیان آئے ہوئے تھے۔انہوں نے ایک انگریز عورت سے شادی کی ہوئی ہے ، وہ بھی میرے ساتھ چل پڑے کیونکہ اُن کی ہمشیرہ اُمّم طاہر مرحومہ اس سفر میں میرے ساتھ جا رہی تھیں۔اُن کی بیوی نے اُس اُستانی کی بھی سفارش کی کہ میری ہم جولی ہوگی اسے بھی ساتھ لے لو، چنانچہ اُسے بھی ساتھ لے لیا۔وہاں پہنچ کر ہم نے دو کشتیاں لیں۔ایک میں میں ، اُم طاہر اور میری سالی تھی اور دوسری میں وہ اُستانی ، میجر سید حبیب اللہ شاہ صاحب اور ڈاکٹر حشمت اللہ صاحب تھے۔کشتیاں پاس پاس چل رہی تھیں۔اتنے میں مجھے آوازیں آنی شروع ہوئیں وہ اُستانی ڈاکٹر حشمت اللہ صاحب سے باتیں کر رہی تھی کہ فلاں وجہ سے میرا رنگ کالا ہو گیا ہے اور میں فلاں فلاں دوائی رنگ کو گورا کرنے کے لئے استعمال کر چکی ہوں آپ چونکہ تجربہ کار ہیں اس لئے مجھے کوئی ایسی دوا بتا ئیں جس سے میرا رنگ سفید ہو جائے اور ڈاکٹر صاحب نے کہا کہ فلاں دوائی استعمال کی ہے یا نہیں؟ اُس نے جواب دیا کہ وہ بھی استعمال کر چکی ہوں غرض اسی طرح اُن کی آپس میں باتیں ہو رہی تھیں۔مجھے ان کی باتوں سے بڑا لطف آ رہا تھا۔وہ ڈاکٹر صاحب سے بار بار کہتی تھی کہ ڈاکٹر صاحب یہ بیماری ایسی شدید ہے کہ باوجود کئی علاجوں کے آرام نہیں آتا حالانکہ یہ تو کوئی بیماری تھی ہی نہیں۔یہ تو اللہ تعالیٰ کا پیدا کردہ رنگ تھا، سید حبیب اللہ شاہ صاحب بچپن میں میرے دوست