سیر روحانی

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 210 of 900

سیر روحانی — Page 210

۲۱۰ یونس اور لوط " سب کو ہم نے دنیا پر فضیلت بخشی۔اسی طرح ان کے آباء واجداد اور ان کی ذریت اور ان کے بھائیوں میں سے بھی ایسے لوگ تھے جن کو اللہ تعالیٰ نے عزت بخشی اور جنہیں صراط مستقیم کی طرف ہم نے ہدایت دی۔یہ اللہ تعالیٰ کی ہدایت ہے وہ جسے چاہتا ہے دیتا ہے اگر یہ لوگ مشرک ہوتے تو ان کے تمام اعمال ضائع ہو جاتے۔یہ وہ لوگ ہیں جن کو ہم نے کتاب دی حکمت دی اور نبوت دی۔اگر مشرک لوگ آج کل اس تعلیم کے خلاف چلتے ہیں تو ہمیں اس کی پرواہ نہیں ہم نے مسلمانوں کی قوم کو کھڑا کر دیا ہے جو ان کی یاد کو تازہ اور ان کے قیام کی حفاظت کرے گی یہ وہ لوگ تھے جن کو اللہ تعالیٰ نے ہدایت دی پس اے محمد ! صلی اللہ علیہ وسلم تو ان کی ہدایت کے پیچھے چل کیونکہ ان کے ذکر کو تازہ رکھنا ضروری ہے۔تو کہہ دے کہ میں تم سے کوئی اجر نہیں مانگتا ، یہ قرآن تو سب دنیا کے لئے نصیحت کا موجب ہے اگر تم اس قرآن پر عمل کرو گے تو صرف محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی تعلیم پر ہی عمل نہیں کرو گے بلکہ اس طرح وہ تعلیم بھی زندہ ہوگی جو موسیٰ" کو ملی ، وہ تعلیم بھی زندہ ہو گی جو عیسی کو ملی ، وہ تعلیم بھی زندہ ہو گی جو نوح کو ملی ، وہ تعلیم بھی زندہ ہوگی جوا براہیم کو لی ، وہ تعلیم بھی زندہ ہوگی جو داود اور سلیمان اور ایوب اور یوسف اور زکریا اور بیچی اور الیاس اور اسماعیل اور الیغ اور دوسرے نبیوں کو ملی (عَلَيْهِمُ السَّلَامُ كُلِهِمُ ) اور اگر مسلمان سارے قرآن پر عمل کرینگے تو اس طرح ان کے مقبرے بھی قائم رہیں گے اور اللہ تعالیٰ ان کے ناموں کو بھی زندہ رکھے گا۔سردار انبیاء حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کے تین مقبرے اب سب سے آخر سردار انبیاء حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم ہیں جو یاد رکھنے کے قابل ہیں ہم دیکھتے ہیں کہ آپ کا مقبرہ کس طرح بنا اس کے متعلق اللہ تعالیٰ قرآن کریم میں فرماتا ہے إِنَّ اللَّهَ وَمَلَئِكَتَهُ يُصَلُّونَ عَلَى النَّبِيِّ يَأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا صَلُّوا عَلَيْهِ وَسَلِّمُوا تَسْلِيمًا ^ فرماتا ہے لوگوں کے دو مقبرے ہوتے ہیں۔ایک جنت میں اور ایک اس دنیا میں ، مگر ہمارے محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے تین مقبرے ہیں۔ایک جنت میں ، ایک عرش پر اور ایک اس دنیا میں چنانچہ فرماتا ہے إِنَّ اللهَ وَمَلَئِكَتَهُ يُصَلُّونَ عَلَى النَّبِيِّ - عرش پر محمد رسول الله صلی اللہ علیہ وسلم کی یاد ہمیشہ تازہ رکھی جاتی ہے اور اللہ تعالیٰ کی طرف سے اس کے فرشتوں کے