سیر روحانی

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page xx of 900

سیر روحانی — Page xx

بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ پیش لفظ ا برادران السّلَامُ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَةُ اللهِ وَبَرَكَاتُهُ ,, ، میرے لیکچروں کا مجموعہ ہے۔یہ لیکچر ۱۹۳۸ء سے شروع ہوئے تھے ابھی مکمل نہیں ہوئے۔تفصیل اور محترک ان لیکچروں کا اندر کے صفحات پر بیان ہے اس لئے اس کے متعلق کچھ لکھنے کی ضرورت نہیں۔پہلے ایک جلد میں پہلے سال کا لیکچر شائع ہوا تھا اس کے بعد التواء ہوتا چلا گیا اب ایک جلد میں ۱۹۳۸ء ، ۱۹۴۰ء اور ۱۹۴۱ء تین سالوں کے تین لیکچر اکٹھے شائع کئے جارہے ہیں۔پہلی مطبوعہ جلد بھی اسی جلد میں شامل کر دی گئی ہے اور خیال ہے کہ تین جلدوں میں سب لیکھر شائع کر دیے جائیں۔اللہ تعالی ان کو نافع الناس بنائے۔امین خاکسار مرزا محمود احمد ۲۳۔دسمبر ۱۹۵۴ء