سیلابِ رحمت — Page 62
سیلاب رحمت لٹریچر کا تیار کیا ہے حیرت انگیز ہے۔خدا تعالیٰ نے خاص توفیق بخشی ہے یہاں مرکزی طور پر تیاری لٹریچر میں اس کو زیر نظر رکھتے ہیں اور استفادہ کرتے ہیں اپنی تمام ساتھیوں کو بھی میری طرف سے شکریہ ادا کریں اور میری نیک تمنائیں پہنچا ئیں۔اللہ تعالیٰ سب کو احسن رنگ میں کام کرنے کی توفیق بخشے۔“ (28-12-1989) بچوں کے نصاب کی تیسری کتاب گل، 1990ء میں طبع ہوئی۔رنگین سرورق کے ساتھ یہ کتاب بہت مقبول ہوئی۔اسی سال خاکسار کی ایک بابرکت انسان کی سرگزشت شائع ہوئی جس میں اختلافی مسائل کو چھیڑے بغیر حضرت عیسی علیہ السلام کی کہانی پیش کی۔بارہویں کتاب مکرمہ امتہ الشکور امجد صاحبہ کی افاضات ملفوظات ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی ملفوظات کی جلدوں سے خواتین کے روز مرہ مسائل کا حل حضرت اقدس کے بابرکت الفاظ میں جمع کیا۔یہ گویا دریا کو کوزے میں بند کیا گیا ہے۔بہت مفید معلومات ایک کتاب میں یکجا دستیاب تھیں۔اس کے بعد بشری داؤد کی سیرت نبوی کے سلسلے کی اصحاب فیل، بہت آسان الفاظ میں دلچسپ کتاب ہے۔مکرمہ نزہت آراء حفیظ صاحبہ کی مرتبہ بیت بازی حضرت خلیفہ امسیح الرابع " کا خطبہ پانچ بنیادی اخلاق اور حضرت اقدس مسیح موعود کی کتب تذکرۃ الشہادتین اور پیغام صلح بطر ز سوال جواب طبع ہوئیں۔حضرت رسول کریم صلی ی ی یتیم اور بچے ہماری ستارھویں نمبر کی کتاب مکرمہ امتہ الہادی رشیدالدین صاحبہ نے وسیع مطالعہ کے بعد بڑی محبت سے لکھی۔اس کے عنوانات سے اس کی افادیت کا اندازہ ہوگا۔حضرت رسول کریم صلی سیستم دو جہانوں کے لئے رحمت و شفقت۔62