سیلابِ رحمت — Page 414
حرف دعا جزاکم اللہ احسن الجزاء۔۔تم نے مجھے سیلاب رحمت کا مسودہ پڑھنے کے لئے دیا۔کیا کہوں۔مجھ جیسے کمزور علم والی کے ہاتھ بہتا ہوا سیلاب رحمت کیا لگا کہ مجھے ہی اپنی چند تیز لہروں میں بہا کر لے گیا اور میں اس خوبصورت سیلاب میں کبھی ڈوبتی کبھی تیرتی اور کبھی غوطے کھاتی ہوئی بڑی مشکل سے پارگی ہوں۔لیکن یہ ایک ایسا سیلاب تھا جس نے مجھے جی بھر کے سیراب بھی کیا۔الحمد للہ۔کتاب کا ایک ایک لفظ پڑھا ہے۔جماعت احمدیہ کی تاریخ میں تمہاری تحریر کو ایک مقام حاصل ہے۔میں بہت اچھے لفظوں میں تعریف کرنا چاہتی تھی مگر اس قابل نہیں ہوں۔محترم منیر جاوید صاحب نے میری مشکل آسان کر دی۔انہیں کے الفاظ دہرا کر کچھ حق ادا کرتی ہوں۔کیا خوب لکھا ہے: ایک ایسی جواں ہمت ، حوصلہ مند ، جرأت و بہادری کی پیکر ، اپنے اخلاص اور جوش اور محنت اور خدا داد صلاحیتوں سے مردوں سے بھی آگے بڑھ جانے والی خاتون محترمہ امتہ الباری صاحبہ ہیں۔محترمہ امتہ الباری صاحبہ ایک بہترین شاعرہ ہیں۔بھلا جسے شاعری کی داد، خلیفہ المسیح کی 66 طرف سے ملی ہو اس سے بڑھ کر کیا سند اور اعزاز چاہئے۔“ اور پھر حضور کا دل جیت کر ایسی داد وصول کرنا اللہ کا بڑا احسان ہے۔جس خلیفہ المسیح کی ایک مسکراہٹ کے لئے کروڑوں لوگ اپنی جان نثار کرنے کو تیار ہوں وہ باری کی اس طرح 410