سیلابِ رحمت

by Other Authors

Page 409 of 418

سیلابِ رحمت — Page 409

حضرت خلیفۃ اسیح الرابع رحمہ اللہ تعالیٰ کی المناک رحلت لندن سے آپ کی کمزور صحت دیکھ کر آنے والے دل دہلا دینے والی خبر میں سناتے۔ایک مسلسل فکر دامنگیر رہتا۔اُٹھتے بیٹھتے دعا کر رہے تھے ،اللہ خیر رکھے۔اللہ شافی ہمارے حضور کو رہتی دنیا تک سلامت رکھے۔خطبوں میں تعطل آیا تو دل پکارا : کیوں ہو گئے چپ یکدم کیوں آنکھ سے اوجھل ہو سنبھلے گا یہ دل کیسے جو پہلے ہی بے کل ہو ترسی ہوئی آنکھوں کے ہونٹوں یہ دعائیں ہیں گفتار مسلسل ہو ہو دیدار مسلسل مولیٰ کی ربوبیت لیتی ہے پناہوں میں جب دل میں خشیت ہو بھیگا ہوا آنچل ہو ان دنوں ایم ٹی اے پر خاکسار کی دعائیہ نظم بار بار چلتی اور دل درد سے بھر جاتا۔آؤ نا کریں اُس کے لئے ہم بھی دعائیں جو شخص ہمارے لئے سرتا پا دعا ہو 405