سیلابِ رحمت — Page 407
سیلاب رحمت اس طرح کے بیچے اچھے خط آپ بے شک بے جھجھک لکھا کریں۔ایسے خطوط سے چلتے چلتے ، رُکے بغیر سستانے کے سامان ہو جاتے ہیں۔جزاکم اللہ احسن الجزاء۔آپ کی لجنہ کی مصروفیات کی رپورٹ دل سے دعا ئیں لوٹتی ہے جزاکم اللہ احسن الجزاء۔والسلام خاکسار ( دستخط) مرزا طاہر احمد ایک اور بہت مزے دار بات ایم ٹی اے کی نشریات کا بالکل آغاز تھا۔عجیب سر خوشی کا عالم تھا کہ حضور انور نے خاکسار کا ذکر فرمایا جس سے مجھے بہت خوشی ہوئی۔14 جنوری 1994ء کو ملاقات پروگرام میں حضور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے فرمایا کہ امتہ الباری ناصر یہ پروگرام سن رہی ہوں تو یہ رباعی بھی کلام طاہر میں شامل کر لیں : بذل حق محمود سے میری کہانی کھو گئی بذل حق سے روٹھ کروہ واصل حق ہوگئی نذر راوی کی تھی میں نے کتنے ارمانوں کے ساتھ ناؤ لیکن کاغذی تھی غرق راوی ہوگئی 403