سیلابِ رحمت — Page 400
سیلاب (رحمت) کلام طاہر کی لندن سے طباعت اور اضافے اللہ تعالیٰ کے احسانات کا جتنا بھی شکر کروں کم ہے۔2001ء میں لندن سے کلام طاہر کا نیا ایڈیشن شائع ہوا۔حضور پر نور کے ارشاد پر نئی شامل ہونے والی نظموں کی پروف ریڈنگ اور گلاسری کی تیاری کی سعادت نصیب ہوئی۔لندن سے جو کتاب شائع ہوئی وہ بدرجہا خوبصورت ہے۔لجنہ کراچی کی اشاعت کا اسلوب برقرار رکھا۔جس کی ہم سب کو بہت خوشی ہے۔کتاب موصول ہوئی جس پر پیارے آقا کا دلفریب نوٹ تھا: پیاری عزیزہ امتہ الباری ناصر صاحبہ کلام طاہر کے تعلق میں آپ کے بہت ہی قیمتی مشورے ملتے رہے ہیں اور بڑی محنت سے آپ نے اس کی گلوسری بنائی ہے۔اس کا جتنا بھی شکریہ ادا کیا جائے ، حق ادا نہیں ہوسکتا۔بہر حال میری طرف سے یہ عید کا تحفہ جس میں آپ کا بڑا دخل ہے، ذرا تاخیر سے پیش ہے، 66 قبول فرما ئیں۔“ والسلام خاکسار (18 دسمبر 2001 لندن) دستخط مرزا طاہر احمد دستخط کر کے مجھے بھیجی کلام طاہر آپ جیسا کوئی دلدار نہ دیکھا نہ سنا اپنے عشاق سے یہ پیار نہ دیکھا نہ سنا لطف اور ایسا طرح دار نہ دیکھا نہ سنا 396