سیلابِ رحمت

by Other Authors

Page 378 of 418

سیلابِ رحمت — Page 378

حاشیہ میں سورۃ تحریم کی آیت کا جو حوالہ دیا ہے وہ اطلاق نہیں پاتا۔یہ آیت نہ لکھیں کیونکہ شداد پر شداد کی مثال صادق نہیں آتی۔اگر اس کا حوالہ دینا ہے تو پھر لکھ دیں کہ اگر چہ آیت میں لفظ شداد ہے لیکن اردو میں یہی معنی لفظ شداد سے ادا ہوتا ہے۔شداد قوم عاد کے اس بادشاہ کا نام ہے جس نے خدائی کا دعویٰ کیا تھا اور شعر کہتے وقت یہی میرے پیش نظر تھا۔دوسرے لغوی لحاظ سے اس آیت میں جو لفظ شداد ہے وہ شدید کی جمع ہے۔شدید کی جمع کی دوسری مثال قرآن کریم میں اشداء بھی آئی ہے جب کہ میں نے لفظ شداد استعمال کیا ہے جو کہ شدید سے مبالغہ کا صیغہ ہے۔اس لئے اگر چہ معنوی طور پر یہاں بھی مراد وہی ہے لیکن بہتر ہے کہ آپ قرآن کریم کا حوالہ دینے کی بجائے لغت کا حوالہ دیں کہ یہ شدید سے مبالغہ کا صیغہ ہے جس کا مطلب ہے بہت زیادہ سختی کرنے والا۔یہ قوم عاد کے ایک بادشاہ کا نام بھی ہے۔جس نے خدائی کا دعویٰ کیا تھا۔لغت کے حوالے سے بس یہ نوٹ دے دیں۔“ ( مكتوب 15 مئی 1993 ء صفحہ 10-11 ) آزاد کہاں وہ ملک جہاں قابض ہو سیاست پر ملاں خاکسار نے عرض کی کہ مُلاں کی بجائے ملا ہونا چاہئے دن کی ضرورت نہیں۔آپ نے تحریر فرمایا: " آپ کی یہ تجویز کہ لفظ ملاں کی بجائے ملا ہونا چاہئے۔آپ سے اتفاق ہے۔نون غنہ کٹوادیں۔آپ کی اس بہت عمدہ تجویز پر بے حد 374