سیلابِ رحمت

by Other Authors

Page 342 of 418

سیلابِ رحمت — Page 342

سیلاب رحم -رحمت- ہے۔آخری مصرع کا جواب آپ کے اپنے اختیار میں ہے۔ٹی وی ذرا دور رکھ لیا کریں۔بہر حال رباعی اچھی ہے۔“ قیمت ادا کر نالازم ہوجاتا ہے 9-2-93 آپ نے تو بل نہیں بھیج لیکن میں چھپی ہوئی قیمتوں کا میزان لگوا کر بھجوا رہا ہوں۔جب میں کوئی چیز خود کہہ کر منگوا ؤں تو قیمت ادا کرنالازم ہو جاتا ہے۔امید ہے میری یہ روایت توڑنے پر اصرار نہیں کریں گی۔کریں گی بھی تو رتی برابر فائدہ نہ ہوگا۔پیسے تو سب وصول کرنے پڑیں گے آپ نے جس خلوص اور برق کی سی تیزی سے بھجوائی ہیں میرے لئے وہی تحفہ بہت ہے۔اللہ تعالیٰ آپ کو ہمیشہ خوش و خرم رکھے آمین۔“ شگفتگی سے نصیحت 20-10-93 لجنہ سے خطابات شائع کروانے کا شکریہ۔مجھے اس کا ایک نسخہ ملا تھا۔وہ بھی اب نہیں مل رہا ، کہیں غائب ہو چکا ہے۔نہ پرائیویٹ سیکریٹری صاحب کو نظر آ رہا ہے نہ مجھے۔زیادہ نسخے بھجوانے چاہیے تھے۔ویسے سنا ہے کہ آپ نے زیادہ بھیجے تھے لیکن لانے والے ویچ 66 وٹ کے کھا گئے۔“ 338