سیلابِ رحمت — Page 323
ب رحمت عطر سے ممسوح فرمائے۔اللہ تعالیٰ آپ کو اس دنیا کی حسنات بھی عطا فرمائے اور اُس جہاں کی حسنات سے بھی نوازے اور آپ کے بہن بھائیوں کو کامیابیوں سے ہمکنار کرے۔آپ کے والدین کو صحت تندرستی عطا فرمائے اور آپ کو اخلاص محبت اور پیار کے ساتھ ان کی خدمت کرنے کی توفیق دے اور آپ ان کے لئے قرۃ العین بنتے ہوئے ان کی 66 دعا ئیں حاصل کرنے والے ہوں۔آمین۔“ (86-8-27) اللہ تعالیٰ نے آپ کی ساری دعائیں قبول فرمائیں۔یہ پیاری بیٹی واقعی قرۃ العین ثابت ہوئی۔جب اس کا رشتہ طے کرنے کا وقت آیا تو بہت مشکل کام لگا۔بڑی بہن آپا امتہ اللطیف صاحبہ نے اپنے چھوٹے بیٹے عزیز زاہد کے لئے رشتہ مانگا۔لڑکا گھر کا، ہر لحاظ سے سعادت مند مگر یہ لوگ کینیڈ انتقل ہو چکے تھے۔بچی کو یکدم اس قدر دور بھیج دینے کا حوصلہ نہیں ہورہا تھا۔اس لئے فیصلے میں وقت ہورہی تھی۔آڑے وقت کا ایک ہی حل تھا، حضور پر نور کو دعا کے لئے لکھ دیا۔آپ نے بخوشی اجازت مرحمت فرمائی: عزیزہ امتہ المصور کے رشتہ پر بڑی خوشی ہوئی۔بہت بہت مبارک ہو۔اللہ تعالیٰ اس رشتہ کو دونوں خاندانوں کے لئے دونوں جہان کے لئے خیر و برکت کا موجب بنائے۔گھر کا رشتہ ہے۔لڑکا اچھے اخلاق کا ہے اور نیک سیرت اور نیک صورت ہے تو فاصلے کی دوری سے نہ گھبرائیں۔دعا کر کے اگر شرح صدر ہو تو طے کر دیں۔شیخ صاحب کا خاندان خادم سلسلہ ہے۔“ (16-4-89) 321