سیلابِ رحمت

by Other Authors

Page 31 of 418

سیلابِ رحمت — Page 31

سم الله الرحمن الرحيم السلام نحمده ونصلى على رسوله الكريم وعلى عبده المسيح الموعود الله مکرمہ محترمہ امۃ الباری ناصر صاحبہ السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ خیرم و خیر می خواهم و خواستگار دعا ام - آنمکرمہ کی تازہ تصنیف کا مسودہ محترمہ صدر صاحبہ لجنہ اماءاللہ کے توسط سے موصول ہوا۔اس تحریر دل پذیر کو بصد شوق پڑھا اور لفظ لفظا پڑھا۔دل نے حفظ اور سرور پایا۔حضرت خلیفہ اسیح الرابع رحمہ اللہ کے مکتوبات گرامی عظیم الشان اور گراں قدر سر مایہ نیز ہر جہت اور پہلو سے شاہکار ہیں۔آپ نے جس خوبی ، نفاست اور عمدگی کے ساتھ ان موتیوں کی یہ مالا پروئی ہے وہ آپ کا ہی کمال ہے۔حسن ترتیب بولتی ہے کہ کتنے پیار ومحبت، عقیدت و احترام اور احتیاط سے کام لیا گیا ہے۔ہر خط کے شان نزول اور اس ماحول اور جذبات و کیفیات کو ضبوط تحریر میں لا کر ایسا سماں باندھا ہے جو واقعی کیفیت انگیز ہو جاتا ہے اور دل و دماغ پر وجد کی حالت کا استیلا کر دیتا ہے۔اس سبد خوشنما کے گلہائے رنگا رنگ لطیف، سندر، تر و تازہ اور خوشبودار ہیں جن سے دل و دماغ نہایت معطر ہو جاتا ہے اور ایک عجب عالم مستی کا پیدا کرتے ہیں۔آپ کا طرز نگارش ادبی محاسن کا مرقع ہے۔سہل اور سجل عبارات ، الفاظ کا چناؤ، تراکیب اور بندشوں کا تقبل غرضیکہ ذوق لطیف کی لذت یابی کا سامان وافر ہے۔اس گنجینۂ علم ومعانی کو منظر عام پر لانا آپ کی عظیم الشان خدمت اور جماعت پر احسان ہے۔حضرت خلیفہ امسیح م الرابع رحمہ اللہ کے مکتوبات اپنی شان ،عظمت اور رفعت میں لاثانی ہیں۔31