سیلابِ رحمت

by Other Authors

Page 253 of 418

سیلابِ رحمت — Page 253

رسیلاب رحمت الفضل میں چھپنے والی ایک نظم پر آپ نے بڑے شگفتہ انداز میں کھل کر تبصرہ فرمایا: الفضل کے 2 نومبر 1992ء کے شمارہ میں آپ کی ایک نظم شائع ہوئی جس کا پہلا مصرع ہے: نام ونشاں پر طرز و ادا پر بھی اعتراض اعتراض پر اعتراض کرنا تو مناسب نہیں۔ساری نظم ہی اس کے خلاف شکوہ ہے۔لیکن مجبوراً مجھے اس کے ایک دوشعروں پر اعتراض ہے۔مگر یہ محض دل لگی میں لکھ دیا ہے ورنہ اعتراض ہر گز نہیں۔ہاں بعض جگہ معمولی سی ترامیم تجویز کی ہیں۔آپ کا کلام ماشاء اللہ بلند پایہ ہے تاہم کبھی کبھی معمولی کتر بیونت عادتا کر دیتا ہوں۔صرف آپ ہی کا کلام اس مشق ستم کا نشانہ نہیں بنتا چودہری محمد علی صاحب سلیم شاہجہانپوری صاحب نسیم سیفی صاحب ،جنرل محمود الحسن صاحب، عبد المنان ناہید صاحب، عبد الكريم قدسی صاحب عزیزه قوسی، حبیب ساحر وغیرہ جو ماشاء اللہ شعر و شاعری میں اپنا اپنا مقام بنا چکے ہیں بلکہ بعض تو اسا تذہ فن میں اپنا اپنا مقام بنا چکے ہیں بلکہ بعض تو اساتذہ فن کے ہم پلہ اور صاحب طرز ہیں ، ان کے کلام سے بھی جہاں محفوظ ہوتا ہوں وہاں کبھی کسی شعر کو اپنے مزاج اور ذوق میں ڈھالنے میں بھی مضائقہ نہیں سمجھتا۔غالباً یہ دست درازی اصلاح کی قبیل میں شمار نہیں ہوتی۔اسے کسی اچھی چیز کو اپنانے کی سعی کہنا زیادہ موزوں ہو گا۔آپ کی یہ زیر نظر نظم الفضل میں دیکھی تو مندرجہ ذیل اشعار میں کہیں کہیں اپنے ذوق کے مطابق تبدیلی کی 251