سیلابِ رحمت — Page 197
سیلاب ب رحمت ایم ٹی اے کے بارے میں ایک اور پیارا مکتوب حاضر ہے۔پیاری عزیزہ مکرمہ امۃ الباری ناصر صاحبہ السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ آپ کا پر خلوص ادبی خط ملا۔جزاكم الله تعالى احسن الجزا في الدنيا والآخرة MTA کے Wonder Land نے صرف آپ کو ہی مسحور نہیں کیا ہوا بلکہ ایک عالم کا عالم اس سے مسحور ہورہا ہے اور اس سے فیض پارہا ہے۔الحمد للہ ثم احمدللہ۔بہر حال MTA کے حوالے سے آپ کی رسپانس ماشاء اللہ بہت ہی ٹھوس اور گہری ہے۔نیز اس ادب و اطاعت والی تربیت کا پاک نتیجہ ہے جو آپ کے اندر سرایت کی ہوئی ہے۔اللهم زد و بارك اللہ آپ کو علم وادب کی جو غیر معمولی خدمت کی توفیق دے رہا ہے اس کو اپنے فضل سے بڑھاتا رہے۔بہت خوشی ہوئی کہ آپ کی بچی نے بھی کیمرے چلانے کی ٹریننگ لے لی ہے۔اللہ مبارک کرے اور اسے بھی مقبول خدمتوں کی توفیق دے۔ناصر صاحب اور دیگر سب عزیزوں کو سلام و پیار۔خدا حافظ و ناصر ہو۔والسلام خاکسار مرزا طاہر احمد خلیفة المسیح الرابع 195