سیلابِ رحمت

by Other Authors

Page 192 of 418

سیلابِ رحمت — Page 192

سیلاب رحمت ایم ٹی اے کے لئے درثمین کا پروگرام اور حضرت خلیفہ المسح الرابع رحمہ اللہ تعالیٰ کی حوصلہ افزائی حضرت خلیفہ المسیح الرابع رحمہ اللہ تعالیٰ نے کراچی لجنہ کی پیشکش در ثمین کے مشکل الفاظ اور درست تلفظ کے پروگرام پر پسندیدگی کا اظہار فرما یا جو ہمارے لئے ایک اعزاز ہے۔آپ کا مکتوب پیش کرنے سے پہلے پروگرام کی تیاری اور وڈیو ریکاڈنگ کی دلچسپ روداد مختصر بیان کر دوں۔۱۹۹۴ ء کی بات ہے، حضرت خلیفہ مسیح الرابع رحمہ اللہ تعالی نے ایم ٹی اے پر اپنے پروگرام ملاقات میں یہ خوشخبری سنائی کہ اب نشریات کا وقت بڑھایا جائے گا۔دوسرے ممالک کی جماعتیں بھی اپنے اپنے پروگرام بنا کر بھیجیں۔'من انصاری الی اللہ کی آواز کان میں آتے ہی سوچا کہ اللہ تعالی کا نام لے کر جو بھی صلاحیت ہے اس میں جھونک دیں۔دل میں آیا کیوں نہ در ثمین پڑھائی جائے۔درثمین سے ہمیشہ سے ایک والہانہ لگاؤ تھا اور کوئی نہ کوئی صورت اس کو پڑھنے پڑھانے کی نکالتی رہتی تھی۔ایک دفعہ لجنہ کراچی کے سمعی بصری پروگرام کے لئے تحت اللفظ پڑھ کے درثمین کی آدیو کیسٹ بنانے کا کام کیا تھا۔پھر احمد یہ ہال میں جامعہ احمدیہ کی طرز پر درس و تدریس کا کام شروع ہوا تو میں نے اپنے ذمے در ثمین پڑھانے کا کام لیا تھا اور صرف اس جذبے سے کہ پیاری نظمیں درست پڑھی جائیں، اس کی گلوسری بنائی تھی۔ایم ٹی اے پر پروگرام کی صورت میں درثمین کی خدمت کا شوق پورا 190