سیلابِ رحمت

by Other Authors

Page 177 of 418

سیلابِ رحمت — Page 177

سیلاب رحمت کی سو میں سے پچاس کتب ان کے پریس میں شائع ہوئیں۔لاگت میں بچت کا بھی خیال رکھتے اور پرنٹنگ سے وابستہ مواد کو محفوظ رکھنے کے طریق بتاتے۔یہاں ایک دلچسپ بات کا ذکر کر دوں۔جب کلام محمود کے کام سے فراغت کے کچھ ہی عرصہ بعد حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ کا در ثمین فارسی مع فرہنگ تیار کرنے کا ارشاد موصول ہوا تو میں نے اور میں صاحب کو فون پر بتایا۔چند دن خاموشی سی رہی۔پھر خاکسار نے کام کا ابتدائی خاکہ بنانے کے لئے ان کے ساتھ میٹنگ کی۔اس میں ہماری صدر صاحبہ، مسٹر ناصر ملک صاحبہ اور مکرم عبد الخالق بٹ صاحب بھی موجود تھے۔اور میں صاحب نے اپنی بات اس طرح شروع کی کہ: آپ سمجھتے ہوں گے میں خاموش ہو گیا ہوں کام سے گھبرا گیا ہوں۔ایسا نہیں ہے آپ نے دیکھا ہوگا جب کسی ویٹ لفٹر کو بڑا سا وزن اٹھانا ہوتا ہے تو وہ چند سیکنڈ خاموش کھڑا ہو کر اپنی طاقت جمع کرتا ہے۔خود کو ذہنی طور پر وزن کی مناسبت سے تیار کرتا ہے۔میں نے بھی بڑا سا بوجھ اٹھانا تھا۔دعا کر رہا تھا تا کہ قادر و توانا خدا سے مدد مانگ کر حامی بھروں۔“ اس سے اندازہ ہو سکتا ہے کہ وہ کام کی اہمیت کا کتنا شعور رکھتے تھے۔16 فروری 2014ء کو انتقال کر گئے۔انا للہ وانا الیہ راجعون۔محترمہ نصری حمزہ صاحبہ نے کلام محمود اور درثمین فارسی کی گلوسری کی تیاری میں کمال عرق ریزی اور ذمہ داری سے کام کیا۔کمپوزنگ بھی خود کی۔فارسی درثمین کی پرنٹنگ سے پہلے 2018 ء میں پیارے بلانے والے کا بلاوا آ گیا۔انا للہ وانا الیہ راجعون۔ہم ان سب للبی تعاون کرنے والوں کے لئے مغفرت اور درجات کی بلندی کی دعا کرتے ہیں۔177