سیلابِ رحمت — Page 154
اس کے ساتھ ساتھ بعض نایاب بلیک اینڈ وائٹ تصاویر شامل کی گئی ہیں۔منفرد اور تاریخی معلومات پر مشتمل یہ کتاب تاریخ احمدیت انگلستان میں ایک بہت اہم دستاویز ہے۔لجنہ اماءاللہ کراچی نے اس کو دوبارہ شائع کیا ہے اس کے مطالعہ سے آج کی نوجوان نسل کے علم میں احمدیت کی ترقی کے حوالے سے بہت سے گوشے وا ہوں گے۔“ (الفضل ربوه ۲۴ جنوری ۲۰۱۲) ہماری نواسی ویں کتاب رفقاء احمد کی قبولیت دعا کے واقعات از مکرم عطاء الوحید باجوہ صاحب مربی سلسلہ نے تحریر کی اور ہم نے ۲۰۱۱ء میں شائع کی۔مکرم مولا نا دوست محمد شاہد صاحب نے لکھا: سال نو کی صد مبارک اور ایمان افروز کتاب رفقاء احمد کی قبولیت دعا کے واقعات کے دو نسخے عطا کرنے پر بے حد شکریہ۔فجز اکم اللہ۔لجنہ اماءاللہ کراچی کے مسلسل قلمی جہاد کی اس نئی پیش کش کو بھی عرش پرسند قبولیت کا شرف عطا ہو اور بندگانِ الہی کے لئے دعاؤں کی تحریک کا مؤثر اور کارگر ذریعہ بنادے تا وہ زندہ ایمان کی اس چٹان پر کھڑے ہو جا ئیں کہ غیر ممکن کو یہ ممکن میں بدل دیتی ہے اے ، مرے فلسفیو زور دعا دیکھو تو جنوری ۲۰۰۹) نوے ویں کتاب شادی بیاہ کے موقع پر بیٹی کو نصائح ہے۔۲۰۱۰ ء کی مجلس مشاورت 154