سیلابِ رحمت

by Other Authors

Page 108 of 418

سیلابِ رحمت — Page 108

اس کتاب کے بعد شہناز نعیم صاحبہ نے ایک مفید کتاب ” گھریلو استعمال کی چیزیں بنانے کی ترکیبیں لکھی۔شہناز دعوت الی اللہ میں ممتاز مقام رکھتی ہیں۔آپا سلیمہ صاحبہ کے نام ایک مکتوب میں حضور پر نور نے تحریر فرمایا: لجنہ کراچی نے جو تین نئی کتابیں شائع کی ہیں وہ بھی ہمیشہ کی طرح ایک نہایت مقبول کوشش ہے۔امید ہے بہتوں کو اس سے فائدہ پہنچے گا۔MTA پر بھی ہم ان سے استفادہ کریں گے۔انشاء اللہ۔اللہ تعالیٰ آپ کی سب ساتھنوں کو ان نیک علمی کاموں کی ایسی دائمی جزا دے جو اس دنیا میں بھی ان کے شامل حال ہو اور اُخروی زندگی میں بھی فیض کا موجب بنے۔عزیزہ شہناز نعیم کو خاص طور پر بہت بہت محبت بھر اسلام۔“ (17-8-96) مکرمہ صوفی ا کرم چٹھہ صاحبہ (سیکرٹری تعلیم مضلع کراچی ) نے قندیلیں نام سے حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام کی مبارک تحریرات سے دلچسپ سبق آموز واقعات جمع کئے۔صوفیہ نے کتاب کا انتساب بہت عمدہ لکھا: میں اس کتاب کو اپنی عظیم ماں حیات بی بی اہلیہ چودھری رحمت خاں صاحب کے نام منسوب کرتی ہوں جس کی بعض خواہشیں باوجود ایک متمول خاندان کی فرد ہونے کے اپنی دوہری یتیمی کی وجہ سے حسرتیں ہی رہیں۔لیکن مضبوط ارادے کی مالک ماں نے اپنی اس تشنگی کو یتامی کی پرورش اور اپنی اولاد کی تربیت سے دور کیا۔یہ ادائیں آپ نے 108