سیلابِ رحمت

by Other Authors

Page 105 of 418

سیلابِ رحمت — Page 105

سیلاب رحمت عمدہ کتابت کی۔مکرم شیخ اور میں صاحب نے خوبصورت ڈیزائننگ اور طباعت کی۔جزاھم اللہ تعالی۔سب کے تعاون سے تیار ہونے والی حسین کتاب حضور کی خدمت میں بھیجی۔پیارے حضور نے ہمارے کام کو پسند فرما یا مکر مہ آپا سلیمہ میر صاحبہ کے نام مکتوب میں لکھا: " آپ کی سر پرستی میں کلام طاہر پر جو کام ہوا ہے وہ بہت ہی اعلیٰ ہے۔ماشاء اللہ بہت خوبصورت پیش کش ہے۔جن کے نام آپ نے لکھے ہیں، ان سب کا شکریہ اور میری طرف سے انہیں محبت بھر اسلام۔اللہ تعالیٰ ان کے اموال نفوس اور اخلاص میں برکت دے اور اپنی رحمتوں سے نوازے۔“ خاکسار کے نام مکتوب میں اس طرح شاباش ملی : کلام طاہر کی خوب صورت دیدہ زیب طباعت پر بے حد شکریہ۔آپ نے اس پر بہت محنت کی ہے۔جزاکم اللہ احسن الجزا۔اللہ آپ سب کو علمی ، ادبی، تعلیمی، تربیتی اور دینی خدمات سرانجام دینے کی توفیق دے اور سب بچوں کی طرف سے آنکھوں کی راحت عطا فرمائے۔سب کو محبت بھر اسلام۔“ الفضل ربوہ نے تبصرہ کیا: احمد یہ جماعت میں سب سے زیادہ خوب صورت کتاب کاغذ، پرنٹ ، جلد اور فلیپ کی خوبصورتی کو مدنظر رکھتے ہوئے چھپنے والی کتاب کا اعزاز شعبہ اشاعت لجنہ اماءاللہ کراچی کے حصے میں آیا ہے۔“ (16-10-91) 105