سیلابِ رحمت

by Other Authors

Page 103 of 418

سیلابِ رحمت — Page 103

رحمت کتاب ایسے لکھی گئی کہ میری فرمائش پر آپا رفیعہ صاحبہ جو جہاں سے ان کو یاد آ تا لکھ کر لے آتیں ، خاکسارا سے ترتیب دیتی۔اللہ تعالیٰ ہماری آپا رفیعہ صاحبہ کو جزائے خیر عطا فرمائے۔آمین۔کلام طاہر مع فرہنگ ہمارے شمار میں چالیسویں نمبر پر کلام طاہر مع فرہنگ ہے۔اس کام کا خیال آنے کی روداد خاکسار نے کتاب کے عرضِ حال میں اس طرح لکھی ہے : ”خدا تعالیٰ کا احسان ہے کہ لجنہ اماءاللہ ضلع کراچی کو نظر ثانی شدہ کلام طاہر حتی المقدور حسن صورت کے ساتھ شائع کرنے کی سعادت نصیب ہورہی ہے۔قبل ازیں شائع شدہ کلام طاہر دیکھ کر خیال آتا، یہ مئے عرفان اور یہ جام ! کچھ تو شایانِ شان ہونا چاہئے۔اپنی بے بضاعتی کے احساس پر کچھ قابو پاکر حضور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کی خدمت میں اشاعت کی اجازت مرحمت فرمانے کی درخواست کر دی۔اب فقط اتنا یاد ہے کہ کھل جاسم سم میں نے کہا تھا پھر چکا چوند خزانوں کی بھیڑ میں ایسا کھوئی کہ اب واپس آنے کا ہوش ہے نہ ارادہ۔حضور پر نور نے نظر ثانی کی ضرورت کا ذکر فرمایا اور پھر خاکسار کی درخواستوں پر وقت نکال کر از راه شفقت نظر ثانی فرمائی۔خاکسار کی خوش قسمتی کہ اس سلسلے میں آپ جیسے بلند پایہ یخن شناس سے کچھ قلمی گفتگو رہی۔تنقید کی ضخیم کتب پر بھاری ایک ایک جملہ، الفاظ کی تراش اور انتخاب کے اسلوب سمجھاتا 103