سیلابِ رحمت

by Other Authors

Page 9 of 418

سیلابِ رحمت — Page 9

رحمت تھی۔مگر خدا تعالی پھر ذوالفقار اس امام کو دے دے گا۔اس طرح پر کہ اس کا چمکنے والا ہاتھ وہ کام کرے گا جو پہلے زمانے میں ذوالفقار کرتی تھی سو وہ ہاتھ ایسا ہوگا کہ گویا وہ ذوالفقار علی کرم اللہ وجہہ ہے جو پھر سے ظاہر ہو گئی ہے۔یہ اس بات کی طرف اشارہ ہے کہ وہ امام سلطان القلم ہوگا اور اس کی قلم ذوالفقار کا کام دے گی۔“ ( نشان آسمانی - روحانی خزائن۔جلد 4 صفحہ 399 ) کتب کی اشاعت کا سفر کئی لحاظ سے مشکل اور صبر آزما تھا جو خلفائے کرام کی دعاؤں اور حوصلہ افزائی سے ممکن ہوا۔ہم نے قدم قدم پر خلافت کی برکات کے معجزے دیکھے۔اسی طرح محترم بزرگان سلسلہ نے بھی ہمیں دعاؤں اور داد سے نوازا۔عزیزہ امتہ الباری ناصر نے سب عنایات خسروانہ یکجا کر کے ایک تاریخ مرتب کر دی ہے۔ہم سب قلم سے جہاد کرنے والوں کے لئے دعا گو ہیں اور انہیں جزائے خیر کی دعا دیتے ہیں۔خدمت دین بجائے خود ایک انعام ہے۔اللہ تعالی سب کا حامی و ناصر ہو اور خود ان کی جزا بن جائے۔آمین الھم آمین۔خاکسار امة الحفیظ محمود بھٹی جنوری 2018ء صدر لجنہ اماءاللہ ضلع کراچی 9