سفر آخرت

by Other Authors

Page 53 of 84

سفر آخرت — Page 53

53 گھر خالی دیکھ کر تم یہ نہ سمجھنا کہ تمہارے ابا تمہارے لئے کچھ نہیں چھوڑ کر گئے انہوں نے آسمان پر تمہارے لئے دعاؤں کا بڑا بھاری خزانہ چھوڑا ہے جو تمہیں وقت پر ملتا رہے گا۔( الفضل ۱۹؍ جنوری ۱۹۶۲ صفحه ۱۵) آج دنیا گواہ ہے کہ حضرت مسیح موعود کی دعاؤں کے خزانہ سے آپ کی اولا د کس قدر مستفیض ہو رہی ہے۔-۵۵ صبر و رضا کے ایمان افروز واقعات نذر محمد نذیر گولیکی ضلع گجرات تحریر کرتے ہیں :- آج سے تقریباً ۳۵ - ۳۶ سال قبل لاہور میں حضرت ملک غلام فرید صاحب کنجاہی۔M۔A رفیق ابن رفیق جماعت احمدیہ لاہور کے اکابرین اور معزز ترین احباب میں سے تھے اور وہ ہستی تھے جنہوں نے خدا کے کلام کا انگریزی ترجمہ کیا تھا ان کی رہائش ٹمپل روڈ لاہور پر تھی ان کی ایک بچی کی شادی تھی صبح پسرور سے بارات آئی تھی خدا کی تقدیر کہ مہندی کی رسم سے فراغت کے بعد اس بچی کی سہیلی نے اپنے گھر جاتا تھا حضرت ملک صاحب کا بیٹا کرشن بمعہ اپنی بہن ( صبح کی دلہن ) اور اس کی سہیلی کو کار میں گھر چھوڑ نے جا رہے تھے راستہ میں حادثہ ہو گیا کرشن اور سہیلی بال بال بچ گئے تمام خوشیوں کی جگہ غموں کے پہاڑ ٹوٹ پڑے صبح بارات کی آمد تھی بعض احباب نے حضرت ملک صاحب کو مشورہ دیا کہ بارات کو روک دیا جائے لیکن اس صبر و رضا کے پیکر نے جس نے حضرت بانی سلسلہ کے مدرسہ میں تربیت پائی تھی یہ مشورہ ماننے سے انکار کر دیا اور بارات کو آنے دیا ادھر مہندی لگی دلہن کا جنازہ تیار رکھا ہے بارات آتی ہے پیاری بیٹی کو حضرت ملک صاحب اور بہن بھائی اور سارے خاندان والے اور ساری بارات والے ڈولی کی بجائے قبر میں اتارتے ہیں ( بعد جنازہ پھر کھانا