سفر آخرت

by Other Authors

Page 46 of 84

سفر آخرت — Page 46

46 پھر وہ نبی جس نے صدق اور وفا کا نمونہ دکھایا اور وہ کمالات دکھائے کہ جنگی نظیر نہیں ملتی وہ فوت ہو جاوے اس کے جانثار متبعین پر اثر نہ پڑے جنہوں نے اس کی خاطر جانیں دے دینے سے دریغ نہ کیا جنہوں نے وطن چھوڑا خویش و اقارب چھوڑے اور اس کے لئے ہر قسم کی تکلیفوں اور مشکلات کو اپنے لئے راحت جان سمجھا ایک ذرا سے فکر اور توجہ سے یہ بات سمجھ میں آجاتی ہے کہ جس قدردُ کھ اور تکلیف انہیں اس خیال کے تصور سے ہو سکتا ہے اس کا اندازہ اور قیاس ہم نہیں کر سکتے ان کی تسلی اور تسکین کا موجب یہی آیت تھی کہ جو حضرت ابو بکڑ نے پڑھی اللہ تعالی انہیں جزائے خیر دے کہ انہوں نے ایسے وقت میں صحابہ کو سنبھالا۔۴۶۔مومن وہی جو آپ ﷺ کی اتباع کرے آنحضرت ﷺ کی زندگی تو انہیں ایسی محبوب اور پیاری تھی کہ اب تک آپ کی وفات کا دُکھ کر کے لوگ روتے ہیں پھر صحابہ کے لئے تو اور بھی یہ درد اور رفت اس وقت پیدا ہو گئی تھی میرے نزدیک مومن وہی ہوتا ہے جو آپ کی اتباع کرتا ہے اور وہی کسی مقام پر پہنچتا ہے جیسا کہ خود اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے۔قُلْ إِن كُنتُمْ تُحِبُّونَ اللَّهَ فَاتَّبِعُونِي يُحْبِبْكُمُ الله (ال عمران : ۳۲) یعنی کہہ دو کہ اگر تم اللہ تعالیٰ سے محبت کرتے ہو تو میری اتباع کرو تا کہ اللہ تعالیٰ تمہیں اپنا محبوب بنالے۔اب محبت کا تقاضا تو یہ ہے کہ محبوب کے فعل کے ساتھ خاص موانست ہو اور مرنا آنحضرت ﷺ کی سنت ہے آپ نے مرکر دکھایا پھر کون ہے جو زندہ رہے یا زندہ رہنے کی آرزو کرے؟ یا کسی اور کیلئے تجویز کرے کہ وہ زندہ رہے۔( ملفوظات جلد چہارم صفحه ۵۴۰) ۴۷۔صابر و شاکر بندے کے لئے جنت میں گھر حدیث ترمذی کتاب الجنائز باب فضل المصيبة از احتسب)