سفر آخرت — Page 23
23 حضرت عائشہ بیان کرتی ہیں کہ آنحضرت ﷺ نے فرمایا جس میت کا جنازہ سو مسلمان پڑھیں اور وہ سب کے سب اس کی سفارش کریں تو ان کی سفارش قبول کی جائے گی۔۱۸۔تجہیز وتکفین میں جلدی کرنا (1) حضرت حصین بن و حویج بیان کرتے ہیں کہ حضرت طلحہ بن براء بیمار ہوئے آنحضرت میں اللہ انکی عیادت کیلئے تشریف لائے آپ ﷺ نے ان کی کیفیت دیکھ کر فرما یا طلحہ کی حالت نازک ہے موت کے آثار نمایاں ہیں اگر اس کی وفات ہو جائے تو مجھے اطلاع دینا اور اسکی تجہیز و تکفین میں جلدی کرنا مسلمان کی میت کے لئے مناسب نہیں کہ زیادہ دیر تک گھر والوں میں روک رکھا جائے۔(ابوداؤ د کتاب الجنائز) حضرت ابو ہریرہ بیان کرتے ہیں کہ آنحضرت ﷺ نے فرمایا جنازہ لے جانے میں جلدی کرو اگر مرنے والا نیک ہے تو تم بھلائی اور بہتری کی طرف اسے جلدی لے جاؤ گے اور اگر وہ صالح نہیں تو تم اسے جلد دفن کر کے اپنی گردنوں سے بُرائی کا بوجھ اُتارسکو گے۔بخاری کتاب الجنائز باب السرعة بالجنازه، حديقة الصالحين) ۱۹۔نماز جنازہ کا طریق نماز جنازہ کے لئے حاضر لوگ امام کے پیچھے صف باندھیں زیادہ لوگ ہوں تو صفیں بنائی جائیں امام صفوں کے آگے درمیان میں کھڑا ہو میت اس کے سامنے ہو۔جنازہ کی نماز میں دوسری نمازوں کے برخلاف رکوع اور سجدہ نہیں ہوتا بلکہ اس کے سب حصے کھڑے کھڑے ادا کئے جاتے ہیں۔( بخاری جلد اول باب سنة الصلوة على الجنائز) اور یہ یعنی جنازہ کی نماز میت کو سامنے رکھ کر پڑھائی جاتی ہے اور یہی وجہ اس