سفر آخرت — Page 14
14 الْأَخِرَةَ لَهِيَ الْحَيَونُ لَوْ كَانُوا يَعْلَمُونَ (العنکبوت : ۶۵) ترجمہ: اور یہ ورلی زندگی صرف ایک غفلت اور کھیل کا سامان ہے اور اُخروی زندگی کا گھر ہی در حقیقت اصلی زندگی کا گھر کہلا سکتا ہے کاش کہ وہ لوگ جانتے۔۴۔موت کو ہمیشہ یادر کھو حضرت ابو ہریرہ سے روایت ہے کہ رسول کریم نے فرمایا کہ لنڈ توں کو توڑ دینے والی یعنی موت کو بہت یا درکھا کرو۔(ترندی) حضرت عائشہ سے روایت ہے کہ جب میرے گھر آنحضور ﷺ کی باری ہوتی تو آپ رات کے آخری حصہ میں مسلمانوں کے قبرستان میں تشریف لے جاتے اور کہتے کہ اے مومن مسلمانو! تم پر سلامتی ہوتم پر اللہ تعالیٰ کا وعدہ پہنچ چکا ہے اور ہم بھی خدا چاہے تو تم سے ملنے والے ہیں پھر فرماتے کہ اے اللہ اس قبرستان والوں کی (مسلم) مغفرت فرما۔بریدہ سے روایت ہے کہ رسول مقبول ہے نے ہمیں سکھایا کہ جب ہم لوگ قبرستان میں جاویں تو کہنے والا یوں کہے۔( ترجمہ ) سلامتی ہو تم پر اے مومن مسلمانو! اور ہم بھی خدا چاہے تو تم سے آملنے والے ہیں ہم اللہ تعالیٰ سے اپنے لئے اور تمہارے لئے سلامتی اور عافیت طلب کرتے (ریاض الصالحين ) ہیں۔ابو ہریرہ سے روایت ہے کہ رسول مقبول نے فرمایا کہ تم میں سے کوئی شخص موت کی آرزو نہ کرے کیونکہ اگر وہ شخص نیک ہے تو ( زندہ رہنے کی صورت میں ) امید ہے کہ اور زیادہ نیکیوں کی توفیق مل جاوے اور اگر برا ہے تو ممکن ہے کہ تو بہ کا موقع میسر آجاوے۔( پیارے رسول کی پیاری باتیں علامہ میر محمداسحاق صاحب )