سفر یورپ 1924ء — Page 40
۴۰ بسم الله الرحمن الرحيم نحمده ونصلى على رسوله الكريم خط نمبر ۴ ، از مقام بیت المقدس : مورخه ۳ / اگست ۱۹۲۴ء السلام عليكم و رحمة الله وبركاته مصر کے حالات : قاہرہ سے روانگی سے پہلے سید نا حضرت خلیفہ المسیح الثانی مع خان صاحب اور صاحبزادہ حضرت میاں صاحب سلمہ رتبہ، جامع از هر جامع عمر بن العاص مصر جدید سے ہوتے ہوئے تھامس کٹنگ کے ہاں بعض اطلاعات دینے کو تشریف لے گئے اور وہاں سے سٹیشن پر تشریف لے آئے۔نماز ظہر سے پہلے حضور بعض افسروں کی ملاقات کے لئے تشریف لے گئے تھے جہاں سے فارغ ہو کر عجائب خانہ کو گئے اور پھر مکان پر تشریف لے آئے۔مکر می شیخ یعقوب علی صاحب مع شیخ محمود احمد اور حافظ صاحب عطار محامی وکیل شرعیہ مصر جو جامع ازہر کے تعلیم یافتہ اور مصر میں مشہور سرکردہ آدمی ہیں ان کی ملاقات کو تشریف لے گئے اور بہت ہی خوش خوش آئے۔وکیل صاحب موصوف نے حضور کے پیغام کو نہایت عزت ، محبت اور ادب سے سنا اور قبول کیا اور ایسا گرویدہ ہوا اور کہنے لگا کہ میں ابھی بیعت کر لیتا مگر حضور ٹھہر نہیں سکتے واپسی پر انشاء اللہ میں ضرور بیعت کرلوں گا اور آپ کے ساتھ مل کر کام کروں گا۔اسی طرح سے حضور کی خدمت میں کئی اور مقامات سے درخواستیں آئیں کہ ہم لوگ ملنا چاہتے ہیں اور حضور سے تبادلہ خیالات کرنا چاہتے ہیں مگر حضور نے پروگرام تجویز کر لیا تھا اور زیادہ نہ ٹھہر سکتے تھے کیونکہ مصر کے امرا اور حکام کا اکثر حصہ ان دنوں گرمی کی وجہ سے موسم گزارنے کو سرد مقامات کو گیا ہوا تھا۔حضور نے فیصلہ فرمایا کہ واپسی پر انشاء اللہ کئی روز مصر ( قاہرہ ) میں ٹھہریں گے اور یہاں کے لوگوں کو اچھی طرح سے ملیں گے۔مصر میں کام کا میدان بہت بڑا وسیع ہے اور لوگوں کے قلوب میں جگہ نظر آتی ہے کہ وہ حق کو قبول کر لیں گو مخالفت کے بغیر کسی جگہ بھی روحانی سلسلے قائم اور کامیاب نہیں ہوتے مگر مصر میں کام