سفر یورپ 1924ء — Page 488
۴۸۸ معرفت رات ملا ہے عرض کرتا ہوں اندازہ کر لیں جو انہوں نے حضرت اقدس کی زبان مبارک سے سنا اور بخوشی مجھے پہنچایا۔حضرت مولوی عبدالسلام صاحب عمر نے رات مجھے فرمایا کہ سید نا حضرت اقدس نے فرمایا کہ ایسا وفا دار دعائیں کرانے والا بھی کسی کو ملے گا؟ میں جہاں جاتا ہوں دعاؤں کے لئے یاد دہانی کا خط آیا ہوا ہوتا ہے ڈاک وقت پر نکل جائے اس وجہ سے بند کرتا ہوں غالباً ہفتہ کے دن یہ خط آپ کی خدمت میں پڑھا جائے گا۔پیر کو حضور پہنچیں گے۔انشاء اللہ تعالیٰ اخبارات کے نمائندے آئے ہیں۔لوگ ملاقاتوں کے لئے موجود ہیں مگر حضور بازار تشریف لے گئے ہیں۔حضور کی آمد کے متعلق جو اعلان و تشہیر کی گئی ہے اس سے فائدہ اٹھانے کا انتظام ٹھیک نہیں گواعلان کی تشہیر کی تو کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی گئی۔فقط عبدالرحمن قادیانی از بمبئی ۱۹/ نومبر ۱۹۲۴