سفر یورپ 1924ء

by Other Authors

Page 414 of 525

سفر یورپ 1924ء — Page 414

۴۱۴ دستخط ہو کر تکمیل ہوئی تھی اور مشہور تاریخی مقام ہے۔لوزان میں گاڑی پھر تبدیل کرنا پڑی جہاں آسانی اور اطمینان سے کام ہو گیا کیونکہ دوسری گاڑی برابر کے پلیٹ فارم پر کھڑی تھی اور کچھ ایسا رش بھی گاڑی میں نہ تھا اور کچھ ان بار بار کی ٹھوکروں نے قافلہ کو ہوشیار و چوکنا بھی کر دیا تھا۔قدم قدم پر پوچھتے اور معلوم کرتے ہی جا رہے تھے۔الغرض اس تبدیلی کے بعد پھر بری گیو (Brigue) کے اسٹیشن پر پہنچے جہاں حضرت اقدس کو چینج کرنا پڑا اور ہم لوگ اپنی اسی گاڑی میں بیٹھے رہے۔بری گیو سے نکل کر ڈوم ڈوسولا(Dom Dossola) کاسٹیشن پڑا جہاں سوئس (Swiss) گورنمنٹ کے حدود سلطنت ختم اور اٹلی کا علاقہ شروع ہو گیا۔اس وجہ سے پاسپورٹ اور کشم والے جانچ پڑتال کو آن پہنچے مگر وہ زیادہ تر سگریٹ سگار کی تلاش میں تھے اس لئے ہمیں کوئی تکلیف نہ ہوئی اور نہ سامان کھولنا پڑا کیونکہ ان چیزوں سے خدا تعالیٰ نے سارے قافلہ ہی کو بچایا ہوا تھا مگر اب دودھ کا جلا چھاچھ کو بھی پھونکتا تھا بار بار قدم قدم پر پوچھ ہوتی تھی کیونکہ ہم دیکھ چکے تھے کہ یہاں خواندہ وان پڑھ ، موکل دوکیل، دانا و نادان سب برابر تھے۔ایک دوسرے کی کوئی سمجھ سکتا تھا نہ بتا سکتا تھا۔ہماری کوئی انفرمیشن صحیح نہ نکلی اس وجہ سے اب تحقیقات کا مرجع اور ہدایات کا منبع واقف کار ہی نہ رہے بلکہ ہر شخص اپنے گردو پیش کے لوگوں سے علم حاصل کرنے کی کوشش کرتا ہوا بڑا چوکس اور چوکنا ہوکر چلتا گیا۔- سوئیٹزر لینڈ کا علاقہ بہت ہی خوبصورت اور قابلِ سیر نظر آتا تھا۔پہاڑی نشیب وفراز - سبزے سے لدے ہوئے خوبصورت نو کیلے چوٹی دار پہاڑ - برفانی چوٹیاں اور خاموش ندی نالے۔ہری ہری گھاس اور سرسبز باغات جھیل اور وادیاں بہت ہی پُر لطف خوش کن نظارے ہیں۔لوزان کے پاس ایک بڑی جھیل کشمیر کے ڈل کا نظارہ دکھاتی ہے۔میلوں تک گاڑی جھیل کے کنارے کنارے چلتی ہے۔ایک طرف جھیل دوسری طرف پہاڑی ڈھلوان۔نشیب اور فرازوں پر انگور کی مسلسل اور متواتر کھیتیاں کیا بھلی معلوم دیتی ہیں۔انگور کی کاشت کا طریق بھی نرالا ہی نظر آتا ہے۔اکثر جگہ تو ایسا معلوم دیتا ہے کہ پتھروں ہی میں اُگے ہوئے ہیں مٹی دکھائی نہیں دیتی۔پیرس میں علاقہ کی آبشار میں اور فال بھی جو ریل پر سے بعض نظر آئے بھلے معلوم دیتے ہیں۔دامان کوہ کی بکھری بکھری مگر خوبصورت بستیاں، وادیوں کے جھونپڑے اور سیدھے سادھے تنہائی پسند دیہاتی چلتے