سفر یورپ 1924ء

by Other Authors

Page 391 of 525

سفر یورپ 1924ء — Page 391

۳۹۱ کہے اور کہا کہ چائے کی ایک پیالی کے بعد اب ہم آپ لوگوں کو وہ چیز دینا چاہتے ہیں جو ہمیشہ رہنے والی ہے۔اُمید کہ آپ لوگ پوری توجہ اور دلی شوق سے سنیں گے اور غور کریں گے۔کچھ اور بھی جو شیلے الفاظ میں رسول کریم کی وفات اور حضرت مسیح کی وفات کے وقت کے الفاظ بیان کر کے مقابلہ کیا اور آنحضرت کی فضیلت کا ذکر کیا۔مکرمی حافظ روشن علی صاحب نے قرآن شریف سنایا جو بہت ہی مؤثر تھا۔اس کے بعد چوہدری ظفر اللہ خان صاحب نے حضرت کے لیکچر کا انگریزی ترجمہ سنایا جو انہوں نے بہت ہی پھرتی سے کیا تھا۔اس پیغام کے سنانے کے بعد اعلان کیا گیا کہ حضرت اقدس خوشی سے جواب دیں گے ان سوالات کا جو آپ میں سے کوئی صاحب پوچھنا پسند کریں گے۔اس پر بعض لوگوں نے حضور سے سوالات پوچھے اور حضور نے اردو میں چوہدری صاحب کو سمجھایا انہوں نے انگریزی میں ترجمہ کر کے لوگوں کو سنایا۔( مجھے ایک نہایت قیمتی چیز ملی ہے پہلے اس کو نقل کرتا ہوں۔یہ ایک نہایت شاندار تاریخی یاد گار ہے جو انشاء اللہ ہمیشہ ہمیش دنیا میں یادگار کا کام دے گی ) بسم الله الرحمن الرحيم وَهُوَ هذا اعوذ با الله من الشيطن الرجيم نحمده ونصلى على رسوله الكريم خدا کے فضل اور رحم کے ساتھ قل ان صلاتي ونسكي ومحياي ومماتي الله رب العلمين۔۔۔۔۔۔میں مرزا بشیر الدین محمود احمد خلیفتہ المسیح الثانی امام جماعت احمد یہ جس کا مرکز قادیان، پنجاب ہندوستان ہے خدا کی رضا کے حصول کے لئے اور اس غرض سے کہ خدا کا ذکر انگلستان میں بلند ہو اور انگلستان کے لوگ بھی اس برکت سے حصہ پاویں جو ہمیں ملی ہے، آج ۱۳۴۳ هجری المقدس کو اس ( البیت ) کی بنیا د رکھتا ہوں اور خدا سے دعا کرتا ہوں کہ وہ تمام جماعت احمدیہ کے کر دوں اور عورتوں کی اس ادنی کوشش کو قبول فرمائے اور اس (البیت ) کی آبادی کے سامان پیدا کرے اور ہمیشہ کے لئے اس (البیت) کو نیکی ، تقویٰ، انصاف اور محبت کے خیالات پھیلانے کا