سفر یورپ 1924ء — Page 295
۲۹۵ وجہ سے شاید دوسرے اخبارات شائع نہیں کر سکے۔آج بعض دوست اخبارات والوں کے پاس گئے ہیں کہ کارروائی جلد تر شائع ہو جائے۔حضرت اقدس کا رات کا مضمون انگریزی اخبارات کے ایڈیٹروں کے پاس بھیجا گیا ہے تا کہ وہ چاہیں تو صحیح حالات شائع کرسکیں۔کوشش کروں گا اگر کوئی کاپی ہمیں مل سکی تو ملنے پر انشاء اللہ تعالیٰ بھیجنے کی کوشش کروں گا۔سردست اسی کو بند کر کے روانہ کرتا ہوں تا کہ وقت پر پہنچ سکے۔رجسٹرڈ کرانا ہے احتیاطاً ا بھی کراتا ہوں۔فقط والسلام دعا گوخادم قادیانی از لنڈن ۱۸ ستمبر ۱۹۲۴ ء گیارہ بجے کے بعد تک پورے ایک سو صفحات کی رپورٹ ارسال خدمت ہے۔مضامین اور دوسرے کاغذات الگ ہیں۔فقط قا دیانی