سفر یورپ 1924ء

by Other Authors

Page 294 of 525

سفر یورپ 1924ء — Page 294

۲۹۴ بعض اخبارات کے رپورٹر بھی تھے جو جلسہ کی روئیدا دلکھ کر لے گئے۔خلیفہ تقی الدین رات کے گیارہ بجے سٹیشن پر پہنچے اور رات کو ہی ان کو حضرت اقدس کے ارشاد سے مکان پر لے آیا گیا۔وہ اللہ کے فضل سے بخیریت پہنچے ہیں۔( خلیفہ صاحب کے ہیٹ پہن کر کا ر سے نکلنے کا واقعہ جو حضرت اقدس نے خود دیکھ لیا تھا اور بعد کی حالت لکھی نہیں گئی آگے ہے) ۱۸ / ستمبر ۱۹۲۴ء : آج صبح کی نماز میں حضور تشریف نہیں لا سکے۔اپنے کمرہ میں ہی نماز ادا کی بلکہ اور بھی اکثر دوست شامل نماز نہیں ہوئے۔مسٹر ایون پورٹ سمتھ کے رات اسی جگہ شب باش ہوئے۔مولوی محمد دین صاحب کا بھی خیال ہے کہ رات کے جلسہ کی حاضری ایک سونفوس کی تھی۔حاضرین سمجھدار طبقہ کے تھے۔چوہدری فتح محمد خان صاحب بتاتے ہیں کہ میں نے یہاں کے بہت جلسے دیکھتے ہیں اتنی حاضری میں نے کسی جلسہ میں نہیں دیکھی حتیٰ کہ خلافت کا جلسہ بڑی محنت اور کوشش کا نتیجہ تھا مگر اس میں بھی باوجود بڑا زور لگانے کے اور مسٹر محمد علی صاحب کے آنے کے تمام ہندوستانی لوگوں کو ملا کر بمشکل ۶۰ یا ۷۰ کی حاضری تھی اور صرف چند انگریز مرد اور عور تیں تھیں مگر ہمارے رات کے جلسہ میں سوائے چند ایک حضرت اقدس کے ہمراہیوں اور صرف ۳ یا ۴ ہند وستانیوں کے باقی سارے انگریز مرد اور عور تیں تھیں حتی کہ کہا جا سکتا ہے کہ رات کا جلسہ خالص انگریزوں کا جلسہ تھا۔خلیفہ تقی الدین صاحب رات کو گیارہ بجے آئے۔حضرت نے ان کو آتے دیکھ کر ( گلی میں ان کو جھانک کر ) ان کے سر پر ہیٹ انگریزی تھی حضور نے دیکھتے ہی انا للہ پڑھی اور اب کہ ۱۲ بجنے والے ہیں اس وقت تک باوجود کوشش کے حضرت نے ان کو حاضری کا موقع نہیں دیا۔خط بھی نہیں لیا۔دروازہ بھی نہیں کھولا۔اللہ تعالیٰ رحم کرے۔ساتھی اگر ان کو بتادیتا کہ حضرت اقدس ہیٹ کو نا پسند کرتے ہیں تو بے چارہ اس رنج کا منہ تو نہ دیکھتا۔اخبار ڈیلی ٹیلیگراف نے رات کے جلسہ کا خلاصہ شائع کر دیا ہے۔رات کو وقت تنگ تھا اس