سفر یورپ 1924ء

by Other Authors

Page 268 of 525

سفر یورپ 1924ء — Page 268

۲۶۸ مذہبی کا نفرنس کے مضمون کے لئے اعلان اور تشہیر کی تجاویز ہورہی ہیں۔بعض کمپنیوں سے خط و کتابت کی گئی تھی ، دو تین کا جواب آیا ہے۔بہت ہی زیادہ اخراجات کا مطالبہ کرتے ہیں۔دواڑھائی سو پونڈ تک کے اخراجات کے اندازے کرتے ہیں۔ایک کمپنی نے لکھا ہے کہ پانچ دن کے لئے ستر آدمی ملازم رکھنے پڑیں گے۔اشتہارات (پوسٹر ) کے خاص خاص موقعوں پر جیسا کہ بعض کمپنیوں نے اپنے اپنے بورڈ لگوائے ہیں ان پر ایک ہفتہ تک پوسٹروں کے صرف چسپاں رہنے کا خرچ ۶۶ پونڈ کے قریب بتایا گیا ہے یا شاید ۵۰۰ کی چھپائی کا بھی خرچ شامل ہوگا۔پوسٹر بہت بڑے بڑے ۱۰ × ۵ فٹ کے ہوں گے جن پر حضرت اقدس کا فوٹو بھی ہوگا۔یہ بھی تجویز ہے کہ اپنے ساتھی بعض خاص آمد و رفت کے مقامات پر دیسی لباس میں کھڑے ہو کر خود اشتہارات تقسیم کریں لوگوں کو زیادہ دلچسپی ہوگی۔الغرض ابھی تجاویز ہیں فیصلہ کوئی نہیں ہوا۔فیصلہ ہونے پر پھر لکھوں گا۔آج حضرت اقدس فرماتے تھے کہ بعض حالات میں یہ شہادت ( مولوی نعمت اللہ خان صاحب) پہلی شہادت (شہزادہ صاحب) سے بھی بڑھی ہوئی ہے۔وہ شخصیت کی وجہ سے بڑی تھی مگر اس شہادت میں حق کا اعلان بہت بڑھا ہوا ہے اور ثبات بے نظیر ہے۔شاہزادہ صاحب کی پوزیشن ایسی تھی کہ اس کا اثر ان کو پوزیشن کی وجہ سے تھا مگر اس شخص نے اعلان میں حد کر دی ہے۔اس کا باپ کو غیر احمدی ہے مگر چونکہ شہید اس کا لڑکا تھا میرا خیال ہے کہ اس کے باپ کے واسطے ضرور کچھ وظیفہ مقرر ہو۔بخارا سے بخارا کے مخلصین کا ایک مفصل خط حضرت اقدس کی خدمت میں پہنچا ہے جن سے ان کے اخلاص اور محبت کا پتہ چلتا ہے اور معلوم ہوتا ہے کہ اللہ تعالیٰ کے فضل نے وہاں جماعت قائم کر دی ہے۔ممکن ہوا تو خط کی نقل ارسال کروں گا۔خط عربی اور فارسی میں ہے اور نہایت مخلصانہ ہے۔کل حضرت اقدس ہندوستانی طلباء کی دعوت چائے پر تشریف لے گئے اور شام کے وقت واپس آئے۔پہلے کھانا کھایا اور بعد میں دونوں نمازیں جمع کر کے ادا کیں۔نماز کے بعد مضمون کو ترتیب دینے کی غرض سے خود مع جناب چوہدری ظفر اللہ خان صاحب اور مولوی محمد دین صاحب