سفر یورپ 1924ء — Page 233
۲۳۳ ہوئی اور حضور جلدی ہی تشریف لے آئے اور نماز عشاء سے فارغ ہو کر ۱۰ بجے ٹھیک اپنے کمرہ میں تشریف لے گئے۔۱۲ ستمبر ۱۹۲۴ء : آج بہت دن کے بعد حضور صبح کی نماز میں تشریف لائے۔نماز کے معاً بعد تشریف لے گئے۔ناشتہ 9 بجے کے بعد فرمایا مگر حضور کے پیٹ میں درد تھا۔ڈاکٹر صاحب نے غالباً انجکشن کیا کیونکہ مجھ سے ذکر فرمایا تھا اور بعض سامان بھی منگائے تھے۔دس بجے کے بعد حضور بازار تشریف لے گئے ہیں اور ابھی تک واپس تشریف نہیں لائے۔رات کو مولوی مبارک علی صاحب کا ایک تار آیا کہ ( البيت ) کے سودے کے متعلق کوئی تفصیلی ہدایات نہیں ملیں مگر ان کو خط لکھایا جا چکا ہے غالباً اس تار کی روانگی کے بعد ان کو پہنچ چکا ہوگا۔نماز جمعہ حضور نے ۳ بجے پٹی پڑھائی اور قادیان سے آئے ہوئے تار کا ذکر کیا جس میں ڈاکٹر فضل کریم صاحب کے خط کا خلاصہ متعلق شہادت مولوی نعمت اللہ خان صاحب اور تبلیغ کا بل کے لئے نام پیش کرنے والوں کا ذکر تھا۔خطبہ الحمدللہ کی تفسیر لطیف پر مشتمل تھا جو محترم عرفانی صاحب نے لکھ لیا ہے۔مذہبی کا نفرنس کی سیکرٹری نے حضور کے مضمون کے متعلق ایک عریضہ حضور کی خدمت میں لکھا ہے جس کا مطلب یہ ہے کہ ان کے خیال میں حضور کا مضمون قابل اعتراض ہے کیونکہ اس میں تو از سرتا پا تبلیغ ہی تبلیغ ہے مگر لکھنے میں انہوں نے ایسے ادب سے لکھا ہے کہ اعتراض کا لفظ بھی نہیں لکھا۔صرف یہ لکھا ہے کہ حضور نے جو فرمایا ہے کہ مضمون کا کچھ حصہ کم کر دیں گے لہذا ہما را آدمی حضور کی خدمت میں حاضر ہوگا تا کہ مشورہ سے جو حصہ نکالنا ہو نکالا جاوے۔دراصل ہوشیاری کی ہے کہ حضور کی خدمت میں حاضر ہو کر زبانی عرض کریں کہ جو حصے زیادہ زور دار تبلیغ کے ہیں وہ کم کر دئیے جائیں مگر ساتھ ہی ایک امر قابل ذکر یہ ہے کہ اس نے لکھا ہے کہ امپارٹنٹ (Important) مضمون تو حضور ہی کا ہے جس سے اندازہ کیا جا سکتا ہے کہ خدا نے ان لوگوں کے دلوں میں بھی کتنی اہمیت پیدا کر دی ہے۔الحمد للہ ثم الحمد للہ الہی تصرف اور سچی اور پاک روحانیت کے بغیر یہ جذب کیوں کر؟ محترم چوہدری ظفر اللہ خان صاحب کا خیال ہے کہ ان کا آدمی اگر یہاں آوے گا تو