سفر یورپ 1924ء

by Other Authors

Page 232 of 525

سفر یورپ 1924ء — Page 232

۲۳۲ مضمون اچھا ہے اور مختصر بھی ہے۔یہ بھی حضرت اقدس ہی کا بتایا ہوا ہے صرف نام حافظ صاحب کا لکھا گیا ہے۔حضرت اقدس نے فرمایا میں نے کہا تھا نا کہ یہ طرز ان لوگوں کے مذاق کے مطابق ہے۔حضرت اقدس نے اپنے مضمون کے طبع کرانے کا حکم دے دیا ہے اور فرمایا ہے کہ ۲۰۰۰ ہزار کا پی طبع کرالی جائے۔سائیز ٹیچنگز آف اسلام کا ہو اور کا غذ بھی وہی لگایا جانے کی تجویز ہے۔آج دن بھر مولوی محمد دین صاحب اسی کام کے لئے پھرتے رہے اور مختلف پر یسوں میں گئے اور بڑی محنت اور تلاش کے بعد ایک جگہ فیصلہ کر آئے ہیں کہ ۲۰۰۰ ہزار کا پی کارڈ بورڈ کی مجلد تیار ۷۰ پونڈ میں مکمل دیں گے۔۲۰ /اکتوبر تک انشاء اللہ ۲۰۰ کا پی تیار بھی کر دیں گے اور باقی پھر جلدی دو چار روز میں تیار کر کے دے دیں گے۔نیوسن پریس میں فیصلہ ہوا ہے۔باقی بڑے بڑے پر لیس تو ڈیڑھ سو پونڈ مانگتے تھے اور وقت بھی تین ہفتے مانگتے تھے اس سے پہلے تیار کر دینے کا وعدہ نہ کرتے تھے۔اس پریس کی چھپائی کا بھی جو نمونہ آیا ہے اچھا ہے اور حضرت نے پسند فرمالیا ہے۔میں اس کوشش میں ہوں کہ اگر کسی طرح سے ۱۸ ء کو کوئی ایک کاپی بھی مل سکے تو قادیان بھجوا دوں۔مولوی صاحب نے بھی فرمایا ہے کہ کوشش کروں گا اگر کوئی ایک کاپی بھی مل گئی تو منگا دوں گا۔کل جمعہ ہے۔نماز جمعہ انشاء اللہ ( البيت ) لنڈن میں ہوگی جو پٹنی میں ہے۔آج کی ڈاک سے کچھ پہلے اخبارات اور پھر کچھ اخبارات کے وہ ورق بھیج دیئے گئے ہیں جن میں ہمارے سلسلہ کا کوئی ذکر ہے صرف تصاویرا اور فوٹو والے اخبارات کی ضرورت نہیں سمجھی گئی۔ریویو انگریزی بجائے قادیان سے شائع ہونے کے لنڈن سے شائع کرنیکی تجویز حضور کے زیر غور ہے۔آج اس کا بھی تذکرہ کھانے پر تھا۔حضور یہاں سے اپنا کوئی نہ کوئی رسالہ ضرور شائع ہونا پسند کرتے ہیں۔مسلم سن رائز امریکہ کے بند ہو جانے کا حضور افسوس کرتے ہیں۔حضور کو پہلے اس بات کا علم نہ تھا آج ہی حضور کو اس کے بند ہونے کی اطلاع ہوئی ہے۔ظہر وعصر کی نمازیں بہت تنگ وقت میں ادا کی گئیں۔نمازوں کے بعد حضور اپنے کمرہ میں تشریف لے گئے اور جاتے ہوئے فرما گئے کہ کھانا نماز شام سے پہلے کھلا دیا جاوے کیونکہ بعد میں کھانا کھانے سے تکلیف ہو جاتی ہے۔چنا نچہ کھانا ے بجے ٹھیک رکھ کر عرض کر دیا گیا۔حضور ساڑھے سات بجے کھانے پر تشریف لائے اور کھانے کے بعد نماز شام پڑھا کر پھر اپنے کمرے میں تشریف لے گئے۔نماز عشاء کی اذان