سفر یورپ 1924ء — Page 229
۲۲۹ ۲۸ ستمبر ۲۴ نوجوان لڑکے اور لڑکیوں میں ( انگریز ) ٹیچنگز آف محمد پر لیکچر ہوگا۔ان کے علاوہ حضور کی مصروفیت مکان پر ملاقاتیوں کی اللہ کے فضل سے روزانہ دو تین آدمیوں کی اوسطاً ہے۔حضرت اقدس رات کو نماز عشاء کے بعد پونے تین بجے تک اپنے کمرے میں قادیان اور ہند کی ڈاک لکھتے رہے۔صبح کی نماز اپنے کمرے میں ادا کر کے پھر لیٹ گئے۔ساڑھے نو بج چکے ہیں ابھی آرام فرماتے ہیں۔