سفر یورپ 1924ء

by Other Authors

Page 228 of 525

سفر یورپ 1924ء — Page 228

۲۲۸ ایک کو دوسرے کی اطلاع ہوتی ہے تو وہ آپس میں بہت محبت کرتے ہیں۔چوہدری فتح محمد خان صاحب نے حضرت اقدس کے تشریف لانے سے پہلے اس اسپر نٹو والے سے سلسلہ کے متعلق اور اسلامی تعلیم کے متعلق ذکر کرتے ہوئے کہا کہ قرآن میں تو تمام دنیا میں امن قائم کرنے کی تعلیم ہے اور حضرت مسیح موعود خاص طور پر اس تعلیم کو لے کر آئے اور خدا نے ان کا نام شاہزادہ امن رکھا ہے وغیرہ وغیرہ۔تو اس پر وہ شخص بہت ہی خوش ہوا اور کہنے لگا یہ تو بالکل نئی بات ہے اور بالکل نئی ریسرچ معلوم دیتی ہے اور ایک نئی ہی دریافت ہے جو آپ لوگوں نے کی ہے۔آپ کے متعلق دنیا کو اچھی طرح سے اطلاع دیں اور ہم بھی خدمت کے لئے حاضر ہیں۔جہاں تک ممکن ہو سکے گا دریغ نہ کریں گے۔وغیرہ وغیرہ گورات کو نماز اپنے وقت مقررہ پر ہوگئی ساڑھے دس بجے مگر حضور نماز کے بعد بیٹھ گئے اور ٹھیک بارہ بجے آرام گاہ کو تشریف لے گئے۔۱۱ ستمبر ۱۹۲۴ ء : صبح کی نماز میں حضور تشریف نہیں لائے۔حضرت کی مصروفیت کا ایک مختصر سا نقشہ ذیل میں درج کرتا ہوں۔ملاحظہ فرمائیں اور ابھی روز افزوں خدا کے فضل سے اس میں ترقی ہے۔۱۱/ستمبر ۲۴ء۔۔۵ بجے شام قا ئمقام لیگ آف نیشنز سے ملاقات۔۱۴ ستمبر ۲۴ پورٹ سمتھ میں لیکچر۔۱۵/ ستمبر ۶۲۴ ہندوستانی طلبا نے کیکسن ہال میں مدعو کیا۔۱۹ ستمبر ۲۴۔۔۔کلیم سپر چول ہال ۸ بجے شام لائف آفٹر ڈیتھ - ۱۷ ستمبر ۲۴ پروٹسٹ میٹنگ۔۲۲ ستمبر ۶۲۴ حضور کی تقریر مذہبی کا نفرنس میں ایمپریل انسٹی ٹیوٹ میں۔۲۵ ستمبر ۲۴ حافظ صاحب کا لیکچر صوفی مذہب پر جو دراصل حضرت اقدس کا ہے۔۲۶ ستمبر ۲۴ء ایسٹ اینڈ ویسٹ اور کنزرویٹو پارٹی میں لیکچر۔