سفر یورپ 1924ء

by Other Authors

Page 217 of 525

سفر یورپ 1924ء — Page 217

۲۱۷ سیکرٹری ، خان صاحب فارن سیکرٹری اور مولوی عبدالرحیم صاحب درد ابھی تک ناظر سفارت انگلستان کا کام کرتے ہیں۔ے بجے کے قریب مولوی محمد دین صاحب سے میں نے پوچھا جب کہ چوہدری فتح محمد خان صاحب اور چند اور دوست بھی ریڈنگ روم میں موجود تھے کہ سنا ہے کہ حضرت اقدس کا آج کسی جگہ لیکچر ہے۔اول تو ہمیں اس کا علم نہیں دوسرے معلوم نہیں کہ اس میں جانے کی عام اجازت ہے یا کہ خاص بزرگ لوگ جائیں گے۔مولوی صاحب نے فرمایا وہاں جانا جبری نہیں جو چاہے جاسکتا ہے روک کوئی نہیں سب کو جانے کی اجازت ہے، چونکہ جلسہ کی کارروائی جلدی ہونے والی تھی اس وجہ سے حضرت اقدس کی اجازت سے کھانا ٹھیکے بجے شام کا کھلا دیا گیا مگر حضرت اقدس نے نہ کھایا کہ دو پہر کا کھانا حضور نے ساڑھے تین بجے کے قریب کھایا تھا۔فرمایا والپسی پر دیکھا جائے گا۔حضرت اقدس اپنے کمرے میں تھے۔اجازت سے اذان کہی گئی مگر حضور آٹھ بجے کے بعد نماز کو تشریف لائے اور صرف نماز شام پڑھائی۔دوستوں کا رجحان تھا بلکہ تکبیر بھی کہی جانی شروع ہو گئی مگر حضور نے روک دیا اور نمازیں جمع نہ کرائیں۔نماز کے بعد حضرت اقدس پھر اپنے کمرہ میں تشریف لے گئے اور فرما گئے کہ پونے کو بجے ہمیں وہاں پہنچنا چاہیئے۔مولوی محمد دین صاحب نے اور چوہدری فتح محمد خان صاحب نے اس خیال سے کہ حضرت اقدس نے موٹر میں جانا ہوگا بہتر ہے کہ باقی لوگ پیدل چلے جائیں۔حضور سے اجازت بذریعہ مولوی عبدالرحیم صاحب درد منگائی۔حضور نے اجازت دے دی ، چنانچہ مولوی محمد دین صاحب ناظر اعلیٰ کی امارت میں حسب ذیل لوگ گلڈ ہاؤس کو روانہ ہوئے اور پوچھتے پچھاتے کوئی پونے نو بجے کے بھی بعد وہاں پہنچے۔9 بجنے میں چند منٹ باقی تھے۔(۱) مولوی عبدالرحیم صاحب درد- ( ۲) ڈاکٹر حشمت اللہ خان صاحب (۳) عرفانی صاحب- (۴) ملک نواب دین صاحب - ( ۵ ) ملک غلام فرید صاحب - (۶) چوہدری علی محمد صاحب - ( ۷ ) مولوی مصباح الدین صاحب - (۸) عبد الرحمن قادیانی - (۹) شیخ صاحب مصری - - اس جلسہ کے متعلق کوئی اطلاع یا اعلان نہ تھا اور نہ ہمیں علم تھا کہ کیسا جلسہ ہے اور وہاں پر کیا ہونے والا ہے۔صرف یہ علم ہوا تھا کہ حضرت اقدس کا لیکچر ہوگا اور حضور کی زبانی یہ پتہ لگا تھا کہ