سفر یورپ 1924ء

by Other Authors

Page 199 of 525

سفر یورپ 1924ء — Page 199

۱۹۹ حضور چائے پی کر واپس تشریف لے آئے ہیں۔گل دس آدمی مدعو تھے۔۵ پونڈ صرف چائے پر خرچ ہوئے جو محض فیشن کی نذر ہوئے ہیں۔بڑے آدمیوں کے بڑے ہی کام۔ہوٹل اتنا بڑا بتایا جاتا ہے کہ اس کے اندر کو چے اور بازار ہیں۔ناچ گھر ہیں۔سنیما ہیں وغیرہ وغیرہ خرافات میں ہوتے ہیں۔پہلا نظارہ جو جانے والوں کے سامنے تھا وہ ناچ تھا۔چائے پر جو پہلی حرکت ہوئی وہ سور کے گوشت یا چربی والے سینڈ وچ تھے جو لوٹا دیے گئے۔ہوٹل کو جاتے ہوئے موٹر کار میں گئے مگر واپسی پر سب پیدل آئے۔شیخ صاحب عرفانی کو گفتگو کچھ ہوا لگ گئی اور رات بھر بے چین رہے۔شام کو مسٹر داس گپتا آئے جن سے چوہدری صاحب اور خان صاحب کو حضور نے گفتگو کر کے معاملات طے کرنے کا حکم دیا اور خود مسٹر و لہسن نو مسلم انگریز لیبر ر کے ساتھ مختلف پہلوؤں پر گفتہ فرماتے رہے جو حضور کے پرائیویٹ کمرے میں ہوئی۔تفصیل معلوم نہیں۔اتنا معلوم ہے کہ سب دوست کہتے ہیں کہ بہت ہوشیار آدمی ہے۔شاید اللہ تعالیٰ اس کو بھی ہمارے کسی کام کا بنادے۔مسٹر داس گپتا بنگالی چوہدری صاحب اور خان صاحب سے باتیں کر کے چلا گیا۔کوئی معاملہ طے نہ ہو سکا اور ٹھیک سکیم نہ بن سکی لہذا دوسرے دن پر پھر کام کو اُٹھا رکھا گیا۔حالات حضرت کے حضور عرض کر دیئے گئے جن پر حضور نے رات ہی پھر ہدایات دے دیں۔۷ ستمبر ۱۹۲۴ء : آج اتوار ہے اور (احمدی) مشنری مولوی عبدالرحیم صاحب نیتر کی طرف سے پیٹنی کے مکان اور ( البيت ) میں حضور کا خوش آمدید کیا جانے والا ہے۔جس کے لئے انہوں نے اڑھائی سو کے قریب دعوتی کارڈ بھیج رکھے ہیں۔اس ایٹ ہوم (Eat Home) کے واسطے حضور نے ایک ایڈریس لکھنا شروع فرمایا ہے۔حضور لکھتے جاتے ہیں اور دوست ساتھ کا ساتھ ترجمہ کرتے جاتے ہیں۔حضور صبح کی نماز میں تشریف نہ لا سکے تھے۔ناشتہ 9 بجے کے بھی بعد فرمایا۔وقت تھوڑا ہے اس وجہ سے کام میں غیر معمولی چستی اور کچھ بے قاعدہ سی دوڑ دھوپ نظر آ رہی ہے۔کوئی ایک ورق لے کر کسی کوٹھڑی میں بیٹھا ترجمہ کر رہا ہے کوئی کہیں بیٹھا ہے۔ٹائپسٹ اس کوشش میں ہے کہ جو لفظ بھی کو ئی انگریزی