سفر یورپ 1924ء — Page 192
۱۹۲ بسم الله الرحمن الرحيم نحمده ونصلى على رسوله الكريم خط نمبر ۱۳، مورخدا ار ستمبر ۱۹۲۴ء السلام عليكم ورحمة الله وبركاته پچھلی ہندوستانی ڈاک حضور نے بالکل آخری وقت لکھ کر ختم فرمائی جو ڈاک خانہ میں بھی بمشکل آخری وقت پوسٹ کی جاسکی۔ایک اخبار کا فوٹوگرافر فوٹو لینے آیا جس نے دو قسم کے فوٹو لئے۔خانصاحب جو گورنمنٹ آف انڈیا کے دفاتر کو صبح سے ناشتہ کر کے گئے ہوئے تھے، چار بجے کے بعد واپس تشریف لائے اور اپنی رپورٹ حضرت کے حضور سنائی جس میں فارن سیکرٹری کی طرف سے ہمدردی کا اظہار اور وعدہ تھا کہ پرائیویٹ سیکرٹری کے آجانے پر ضرور اس معاملہ کے متعلق نوٹس لیا جانے کی تجاویز اور کارروائی کرنے کی کوشش کرے گا اور کہ نوٹ ہر قسم کے ہم نے مرتب کر لئے ہیں۔اخبارات کے کٹنگز آپ کی طرف سے آنے سے بھی قبل ہمارے پاس پہنچ چکے ہیں۔وغیرہ وغیرہ۔کابل کے متعلق تار: ۴ ستمبر شام کی نماز کے بعد حضور نے کھانا تناول فرمایا اور پھر اپنے کمرہ میں تشریف لے گئے۔حضور کی طبیعت اداس اور چہرے پر غم اور رنج کے آثار نمایاں تھے۔نماز عشاء کے لئے عرض کرنے کو میں حاضر ہوا تو حضور اس وقت کچھ لکھ رہے تھے اور نہایت مشغول تھے۔دو ایک مرتبہ عرض کرنے پر فرمایا کہ اچھا مولوی عبدالرحیم صاحب درد کو بھیج دو۔مولوی عبدالرحیم صاحب دس پندرہ منٹ بعد واپس آئے اور نیچے چلے گئے۔مجھے کہا کہ عرفانی صاحب کو لیتے آنا۔ہم نیچے گئے تو معلوم ہوا کہ حضرت نے ایک تار قادیان کے لئے لکھا ہے۔اس کو مولوی صاحب نے ٹائپ کیا ہے اور اسی وقت بڑے تا رگھر میں تار دینے کو چلے گئے۔تار کی ایک نقل شامل ہذا کرتا ہوں۔تا رتو آپ کی خدمت میں پہلے ہی پہنچ چکا ہے اور اخبارات میں شائع بھی ہو چکا ہوگا مگر میں اپنے فائل کو پورا ر کھنے کی غرض سے ایک نقل شامل کرتا ہوں۔