سفر یورپ 1924ء

by Other Authors

Page 169 of 525

سفر یورپ 1924ء — Page 169

۱۶۹ غرض سے بطور ہسپتال استعمال ہوتا رہا ہے اپنی مکانیت، عمارت اور سجاوٹ کے لحاظ سے واقعی بہت ہی خوبصورت ہے۔اس کے سامنے ایک وسیع چوگان اور دوسری جانب ایک کھلا میدان جس میں نرم وسبز گھاس کا گویا بچھونا بچھا ہے اور پاس ہی ایک عالیشان ایشیائی طرز کا گنبد دار ہال ہے جس کو غالباً تھیٹر تماشہ یا با جا و موسیقی کے لئے استعمال کیا جاتا ہے اور کہتے ہیں کہ ایڈورڈ فورتھ نے تعمیر کرایا تھا۔اس ہسپتال کے دروازہ پر حضور کا استقبال مقامی لوگوں اور منتظمین ہسپتال نے کیا اور مکان کے تمام کمرے اور گردو پیش کی تعمیرات حضور کو دکھا ئیں اور بعض مقامات پرتی حالات عرض کئے۔ر تفصیل نماز جمعہ : چونکہ جمعہ کا دن تھا اور نماز کا وقت ہو چکا تھا حضور نے منیجر مکان سے نماز کے واسطے جگہ پوچھی۔اس نے ہسپتال کے جنوب مشرقی جانب کے وسیع سبزہ زار میں قالین بچھوا دیے جن پر ہم لوگوں نے اپنے جائے نماز بچھا کر اذان کہی۔حضور نے خطبہ پڑھا اور پھر نماز پڑھائی جس کے ساتھ ہی نماز عصر بھی جمع کر لی گئی۔اس نماز کے بھی لوگوں نے مختلف فوٹو لے لئے۔وضو حضرت اقدس نے اور حضور کے خدام نے بھی ہسپتال کے زیریں حصہ میں کیا جہاں غسل خانوں کے ساتھ پانی کے نل بھی موجود تھے۔حضرت خلیفہ المسیح الثانی کا مضمون : نماز سے پہلے حضور نے غربی جانب کے بڑے پورچ میں کھڑے ہو کر وہ ایڈریس اردو میں خود پڑھا جو حضور نے اس موقع کے واسطے جمعہ کی صبح ہی کو لکھا تھا جس کو لوگوں کے بہت بڑے اژدھام نے ادب توجہ اور محبت سے سنا اور متاثر ہوئے۔اس کے بعد مکرم جناب چوہدری ظفر اللہ خان صاحب نے اس کا انگریزی ترجمہ سنایا جس پر لوگوں نے بار بار ہیئر۔ہیئر کہا اور خاتمہ پر خوب تالیاں پیٹیں اور خوشی سے اُچھلے۔( نقل اس ایڈریس کی دوسری جگہ شامل کی گئی ہے۔) ایڈورڈ فورتھ کا ہال : نماز جمعہ کے بعد پاس ہی کے ایک ریسٹورنٹ میں حضور نے مع تمام خدام کھانا تناول فرمایا۔کل ۲۱ آدمی شریک کھانا تھے اور بل کھانے کا ۶ پونڈ کا ہوا۔کھانے کے بعد حضرت نے وہ بڑا ہال دیکھا جو ایڈ ورڈ فورتھ نے بنا کر دیا تھا۔اس ہال میں دو جگہ پر یہ لکھا ہوا