سفر یورپ 1924ء

by Other Authors

Page 143 of 525

سفر یورپ 1924ء — Page 143

۱۴۳ تھے مگر اس نے اس خیال سے کہ آپ تینوں پہلے میرے دفتر میں آئے ہیں آپ کا فوٹو ا لگ لیتا ہوں۔حضرت کا مع خدام کل لے کر انشاء اللہ کل ہی کی اشاعت اول میں شائع کرنے کی کوشش کروں گا۔فوٹو اخبار کی مصوّرا شاعت اول میں شائع کرے گا اور مضمون اور حالات روزانہ اخبار میں۔یہ رپورٹ حضرت اقدس کے حضور سوا نو بجے پیش ہوئی اور اس کی درخواست بھی ساتھ ہی پیش کی گئی۔حضرت اقدس نے ساڑھے دس بجے کا وقت مقرر فر مایا اور شیخ صاحب نے ٹیلیفون ہی میں اس کو اطلاع کر دی جس کا جواب اس کی طرف سے شکریہ کے ساتھ مل گیا۔حضور کے حکم سے اسی وقت ہوٹل کے نیچے کے درجہ کا بڑا سیلون یا ڈرائینگ روم ملاقات کی غرض سے فارغ کرالیا گیا۔حضرت اقدس نے کھانا کھایا۔خدام کو حکم دیا کہ وہ بھی کھانا کھا کر جلدی پوری یونی فارم میں حاضر ہوں چنانچہ سب خدام حاضر ہوئے اور ٹھیک سوا دس بجے اسٹنٹ ایڈیٹر ہوٹل کے دروازہ پر پہنچا جہاں مکرم شیخ صاحب عرفانی اس کو ریسیو (receive) کرنے کے واسطے کھڑے تھے اس کو لے کر اندر آئے۔حضرت اقدس کی خدمت میں اطلاع کی گئی۔حضور تشریف لائے اور حلقہ خدام میں تشریف فرما ہوئے اور سلسلہ کلام اس اسٹنٹ ایڈیٹر سے شروع ہوا۔انگریزی زبان میں حضرت خود کلام فرماتے تھے کوئی ترجمان درمیان میں نہ تھا۔اس اسٹنٹ ایڈیٹر کے ساتھ ساڑھے دس بجے سے مکالمہ شروع ہو کر بارہ بجے کے قریب تک جاری رہا پانچ منٹ صرف کم تھے۔گویا قریب ڈیڑھ گھنٹہ مکالمہ جاری رہا۔(1) میں پولیٹیکل اور مذہبی تحریکوں سے زیادہ دلچسپی رکھتا ہوں۔ہندوستان میں ان ہر دو لحاظ سے اتحاد کی کیا صورت ہے۔جواب میں حضور نے بتایا کہ ہندوستان میں موجودہ صورت میں اتحاد مشکل ہے کیونکہ مختلف مذاہب ہیں وغیرہ وغیرہ۔(۲) مشکل کیا ہے۔اس کے جواب میں حضور نے اس امر پر روشنی ڈالی کہ ہندومسلمانوں کے لیڈروں سے متحد نہیں اور ایک کو دوسرے پر پورا اعتماد نہیں ہے وغیرہ۔(۳) کیا تمام مسلمان متحد ہیں؟ حضور نے مختلف فرق سُنن کا ذکر فرما کر جہاں مذہبی اختلاف کا ذکر فرمایا وہاں یہ بھی فرمایا کہ سیاسی مسائل میں بھی اختلاف ہے۔مثال کے طور پر مسئلہ خلافت کو لے