سفر یورپ 1924ء

by Other Authors

Page 94 of 525

سفر یورپ 1924ء — Page 94

۹۴ پرچے ہم لوگوں کو ان اخبارات کے مل سکے ہیں وہ بہت ہی تھوڑے ہیں ہم نے لے لئے ہیں۔اہالیان دمشق کے نام جو النداء حضور نے عربی میں لکھی تھی اور پولیس نے اس کو پر لیس سے ضبط کر لیا ہے وہ بھی ہمیں مل جائے گا برٹش فضل کی معرفت اور اس کا اصل مطبوعہ ایک کاپی ہمارے پاس موجود بھی ہے لہذا اگر مطبوعہ کا پیاں ہمیں نہ بھی ملیں تو حضور کا منشا ہے کہ مصر میں چھپوا کر بذریعہ ڈاک شائع کر دیں گے۔اس کی کوئی روک نہیں ہو سکتی۔عرفانی صاحب کو پولیس میں بھیجا گیا تھا کہ جب تم نے ہمارا رسالہ ضبط کیا ہے پریس والوں کو مزدوری دو یا پھر کم از کم ہم کو رسید دے دو کہ تم نے ہمارا رسالہ ضبط کیا ہے۔پولیس کچھ گھبرائی اور اِدھر اُدھر مشورے کرنے لگی۔آخر آن کر پوچھا کہ رسید کو کیا کرو گے؟ جواب دیا گیا کہ آخر ہم بھی کسی کی رعایا میں اپنے حقوق کی حفاظت کے لئے چارہ جوئی کریں گے۔ہمارا مال جبراً روک لیا گیا حالانکہ کوئی قانون موجود نہیں۔( جیسا کہ فرنچ گورنر نے بتلایا اور پھر ہمیں بتایا بھی نہیں گیا۔ہم نے پوچھا بھی تھا اگر کوئی ایسا قانون تھا تو پہلے بتا دیا ہوتا۔اس بات سے ان کو اور بھی فکر ہوئی۔آخر رسید تو دے دی مگر ساتھ یہ بھی بتا دیا ( پردہ میں ) کہ رسالہ آپ کو مل جائے گا فضل برٹش کی معرفت - سید نا حضرت خلیفتہ المسیح بھی مع خدام کے سٹیشن پر بذریعہ موٹر کا ر پہنچ گئے۔کل با فاس ایجنسی والے نے فوٹو لیا تھا اور وہ خراب ہو گیا تھا۔رات ہی وہ عرض کر گیا تھا کہ فوٹو دوبارہ صبح کولوں گا چنانچہ آج صبح کو اس نے پھر فوٹو لیا۔میں ، رحمد بین اور چوہدری محمد شریف اس میں ڈیوٹی پر ہونے کی وجہ سے شامل نہ ہو سکے۔آج صبح روانگی کے وقت بھی ہجوم ہو گیا اور کثرت سے لوگ جمع ہو گئے۔تین سو کے قریب لوگ تھے اور بہت ہی محبت سے دیکھتے تھے حالانکہ صبح کا وقت ان شہروں میں لوگوں کے سونے کا ہوتا ہے مگر پھر بھی اس قدر مجمع ہو جانا بہت بڑے شوق ، محبت اور عشق کی علامت ہے۔روانگی کے وقت لوگ مَعَ السلام مع السلام کہتے تھے اور محبت سے رخصت کیا۔در اصل ہماری طرف سے بڑی کوتا ہی رہی۔یہ خیال کر لیا گیا کہ لوگ فساد کی نیت سے آئے ہیں