سفر یورپ 1924ء — Page 93
۹۳ کہ اب بیروت تک ساتھ جانے اور لوگوں کو جمع کر کے سلسلہ کے حالات سنانے کا انتظام کرنے کی غرض سے ساتھ جانا چاہتے ہیں۔امریکن ایم اے نے کہا کہ حضور مجھے کوئی کتاب دیں۔کتاب دی تو عرض کیا کہ حضور اپنا نام لکھ کر دیں تا کہ میرے پاس یادداشت رہے۔یہ باتیں بھلا خلاص کے بغیر ہوسکتی ہیں۔غرض فضل الہی نے بڑی نصرت اور تائید فرمائی اور ملک شام میں حضرت اقدس کا وہ الہام پورا ہوتا نظر آتا ہے کہ ابدال شام تیرے واسطے دعائیں کریں گے“ ہا فاس ایجنسی نے بھی معلومات حاصل کر لی ہیں اور فوٹو کا انتظام کیا ہے۔ہا فاس ایجنسی نصف دنیا میں خبریں بھیجتی ہے بلکہ زیادہ حصہ میں۔ایشیائے کو چک کے لوگ خدا نے بھیجے۔حلب کے لوگ آئے۔حمص کے لوگ ملے۔ایرانی بھی آن پہنچے۔غرض دور دور تک اللہ تعالیٰ نے تبلیغ پہنچا دی ہے۔ہافاس ایجنسی کی تاروں سے دنیا کے قریباً ہر قسم کے لوگوں میں حالات سلسلہ جا پہنچیں گے اس طرح سے خدا کی وہ بات پوری ہوئی۔کہ ” میں تیری تبلیغ کو زمین کے کناروں تک پہنچاؤں گا“ ۱۲ بج کر کچھ اوپر وقت گذر چکا ہے۔اب حضرت اقدس کھانے پر بیٹھے ہیں اور اب بھی لوگ حاضر ہورہے ہیں۔کس وقت تشریف لے جائیں گے کدھر جائیں گے وغیرہ وغیرہ۔ایک بجے کے بعد رات حضور اپنے آرام کے کمرہ میں تشریف لے گئے اور صبح کو پھر نماز کے بعد حضور نے کچھ لکھنا شروع کر دیا ہے۔۱۰ اگست ۱۹۲۴ ء : حضور صبح سے ایک مضمون لکھ رہے ہیں۔میرا خیال ہے کہ اخبار میں کوئی مضمون یا اعلان شائع کرانا چاہتے ہیں جس کی غرض اہل دمشق کو بذریعہ خط و کتابت تعارف پیدا کرنا اور معلومات حاصل کرنا ہے۔میں سامان لے کر اسٹیشن پر پہنچا ہوں۔گاڑی بھی بیروت سے آئی ہے اور وہی خالی ہو کر پھر واپس بیروت کو جائے گی انشاء اللہ۔اخبارات جن میں حضرت اقدس کے حالات اور سلسلہ کے خیالات شائع ہوئے ہیں ان کے متعلق بھی خطرہ کیا جاتا ہے کہ ان کو قاضی وغیرہ مل ملا کر ضبط کرانے کی کوشش نہ کریں لہذا جس قدر