صد سالہ تاریخ احمدیت — Page 441
۴۷۳ میں حضور نے جماعت کو ایک خوشخبری دی۔آپ نے فرمایا وہ خدا جس کے قبضہ قدرت میں میری جان ہے۔اس خدا کو گواہ ٹھہر کر کہتا ہوں کہ اللہ تعالے نے اس صدی کا پہلا پیغام مجھے یہ دیا ہے۔"السلام عليكم ورحمة الله دنیا چاہے ہزار لعنتیں آپ پر ڈالتی پھرے ہزارہ لاکھ کروڑ کوششیں کرے آپ کو مٹانے کی مگر اس صدی کے سر پہ خدا کی طرف سے نازل ہونے والا سلام ہمیشہ آپ کے سروں پر سلامتی کے سائے کئے رکھے گا اور ان رحمتوں اور سلامتیوں کے سائے تلے آپ آگے بڑھیں گے یہ صرف میرے نام پیغام نہیں ہے بلکہ تمام دنیا کی جماعتوں کے نام پیغام ہے۔