صد سالہ تاریخ احمدیت — Page 21
۳۱ سوال ۲۶ حضرت مسیح موعودار آپ پر سلامتی ہو) کے والد صاحب کو آپ کے بارے میں کیا تشویش رہتی تھی ؟ جواب حضرت اقدس ر آپ پر سلامتی ہو) کے والد فرمایا کرتے تھے کہ میرا یہ بیٹا میٹر ہے۔نہ نوکری کرتا ہے نہ کماتا ہے۔پھر وہ ہنس کر کہتے کہ چلو تمہیں کسی مجید میں ملا کر وا دیتا ہوں۔اس من دانے تو گھر میں کھانے کو آ جایا کریں گے۔ابتدائے جوانی میں حضرت مسیح موعود ( آپ پر سلامتی ہو) کسی قسم سوال ۲۷ کی کتب کا مطالعہ کرتے تھے ؟ جواب ابتدائے جوانی میں حضرت مسیح موعود ( آپ پر سلامتی مودم زیادہ تر قرآن مجید کا مطالعہ کیا کرتے اور غیر مذاہب کے لوگ جو اسلام پر حملے اور اعتراضات کرتے تھے ان کو اکٹھا کرتے اور پھر ان کے دعوئی کے ابطال کے لئے قرآن مجید کا مطالعہ کرتے حتی کہ بعض دیکھنے والوں کا بیان ہے کہ اس زمانے میں ہم نے آپ کو جب بھی دیکھا قرآن مجید سی پڑھتے دیکھا۔سوال ۲۸ ابتدائی زمانہ میں حضرت مسیح موعود ( آپ پر سلامتی ہو) کے قرآن مجید کے علاوہ کون سی کتب زیر مطالعہ رہتی تھیں ؟ جواب حضرت اندس ( آپ پر سلامتی ہو، قرآن مجید کے علاوہ بخاری ، شنوی رومی، دلائل المخيرات ، تذكرة الاولياء ، فتوح الغیب اور سفر السعادت پڑھتے اور اس پر نشان کرتے رہنے۔سوال ۲۹ خدمت اسلام کے سلسلہ میں نوجوانی میں حضرت مسیح موعود ( آپ پر سلامتی ہو) نے کیا کوشش فرمائی ؟ جواب آپ فرماتے ہیں کہ میں سولہ سترہ برس کی عمر سے عیسائیوں کی کتابیں پڑھتا ہوں اور ان کے اعتراضات پر غور کرتا ہوں۔میں نے اپنی جگہ ان اعتراضات کو جمع کیا ہے جو عیسائی آنحضرت صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم پر کرتے ہیں۔ان کی تعداد تین ہزار کے قریب پہنچتی ہے۔