صد سالہ تاریخ احمدیت — Page 20
فرماتے۔کا سوال ۲۳ حضرت مسیح موعود آپ پر سلامتی ہو کے بارے میں آپ کو بچپن میں دیکھ کر ایک شخص نے گواہی دی کہ یہ لڑکا نبوت کے قابل ہے۔اس شخص کا نام نبائیں ؟ جواب تر به بات مولوی غلام رسول صاحب نے جو قلعہ مہاں سنگھ کے رہنے والے تھے ایک مجلس میں باتوں کے درمیان کہی (جو خود بھی ولی اللہ اور صاحب کرامت تھے) که اگر اس زمانہ میں کوئی بنی ہوتا تو یہ لڑکا نبوت کے قابل ہے “ انہوں نے یہ بات حضرت اقدس (آپ پر سلامتی ہوں) پر محبت سے ہاتھ پھیرتے ہوئے فرمائی۔سوال سے ۲۴ حضرت اقدس ر آپ پر سلامتی ہو) کی عمر کتنے برس کی تھی کہ پنجاب کا علاقہ انگریزوں کی عملداری میں آیا ؟ جواب حضرت اقدس (آپ پر سلامتی ہوا نے اپنی عمر کی پندرھویں منزل میں قدم رکھا ہی تھا کہ سکھ حکومت کو شکست فاش ہوئی اور ۲۹ مارچ شاہ میں پنجاب کا علاقہ بھی حدود مملکت میں شامل کر لیا گیا۔سوال ۲۵ حضرت مسیح موعود ( آپ پر سلامتی ہو) کے ابتدائے جوانی کے بارے میں ایک ہندو جاٹ نے آپ کی خلوت نشینی کی گواہی دی، بیان کریں ؟ جواب قادیان کے پاس کے گاؤں کا ایک ہندو جات بیان کرتا ہے کہ میرا مرزا صاحب کے ہاں بہت آنا جاتا تھا میرے سامنے کئی دفعہ ایسا ہوا کہ کوئی بڑا افسر بڑے مرزا صاحب سے ملنے کے لئے آتا تو پوچھتا کہ مرزا صاحب آپ کے بڑے لڑکے سے تو ملاقات ہوتی رہتی ہے لیکن آپ کے چھوٹے بیٹے کو کبھی نہیں دیکھا تو وہ کہتے کہ میرا دوسرا لڑکا غلام قادر سے چھوٹا ہے تو سہی مگر وہ الگ ہی رہتا ہے۔پھر وہ کسی کو بھیج کہ آپ کو بلواتے تو آپ آنکھیں نیچی کئے ہوئے آتے اور والد صاحب کے پاس ذرا فاصلے پر بیٹھ جاتے اور یہ عادت تھی کہ اکثر بایاں ہاتھ منہ پر رکھ لیتے اور کچھ نہ بو لتے اور نہ ہی کسی کی طرف دیکھتے۔بڑے مرزا صاحب فرماتے " اب تو آپ نے اس دلہن کو دیکھ لیا