صد سالہ تاریخ احمدیت — Page 179
میدان چھوڑ کر بھاگنا پڑا۔۳۰۳ سوال ۴۹ شدھی تحریک کی سرکوبی کا سہرا کس کے سر رہا ؟ جواب جماعت کی ان خدمات کو ملکی پرسیس اور ہر مکتب خیال نے خراج تحسین پیش کیا اور اس فتنے کو دبانے کا سہرا تن تنہا جماعت احمدیہ کے سر رہا۔جواب سوال ۷۵۱ ۱۹۲۳ء میں احمدی خوانین کے چندے سے کہاں تعمیر بہت کی تحریک ہائی ؟ برلین (جرمنی) خواتین کے چندے سے برلن کے بجائے بہت کہاں تعمیر ہوئی ؟ جواب لندن میں بہت تعمیر کی گئی جو یورپ میں جماعت احمدیہ کی سب سے پہلی بیت الذکر ہے۔سوال ۷۵۲ ۱۹۲۳ء میں بریڈ لاء ہال میں حضور نے کس موضوع پر خطاب فرمایا ؛ جواب ملک میں مہندوؤں اور مسلمانوں کے درمیان صلح اور امن کے اصول بیان کئے جنہیں بے حد سراہا گیا۔سوات ۷۵۳ سیرۃ المہدی تین حصوں میں مرتب ہوئی اس کا پہلا حصہ ۱۹۲۳ ء میں لکھا گیا۔مصنف کا نام بنا ہے ؟ جواب حضرت مرزا بشیر احمد صاحب نے یہ ایمان افروز مجموعه روایات مرتب فرمایا۔سوال ۷۵۴ ۱۹۲ ء میں جرمنی میں قائم ہونے والے وار التبلیغ میں کسی کی کوششیں شامل تھیں ؟ جواب مولوی مبارک علی صاحب بنگالی اور ملک غلام فرید صاحب کی۔سوال ۷۵۵ ۱۹۲۳ء میں فقہ احمد بہ حصہ اول کس نے مرتب کی ؟ جواب حضرت علامہ حافظ روشن علی صاحب نے۔(خدا ان سے راضی ہو) سوال ۵۶ ہندوستان کے احمدیوں میں بیرون ملک سب سے پہلے شہید کا مرتبہ کسی کو ملا ہے جواب دسمبر ۱۹۲۳ء میں مبلغ ماریشس حضرت مولی حافظ عبید اللہ صاحب کو۔