صبرو استقامت کے شہزادے — Page 7
12 11 قدموں میں لغزش نہیں آئی۔دیکھو! خدا مجھے ضرور غلبہ دے گاھتی کہ ایک شتر سوارصنعاء استقامت اور عفوکے تین مناظر پہلا منظر بھٹی میں آگ جل رہی ہے۔لوہے کو پگھلانے کے لیے کوئلے دہکائے جا رہے ہیں ، جب وہ انگاروں کی صورت میں بھڑک اُٹھتے ہیں تو چند ہٹے کٹے لوگ اِدھر اُدھر سے اکٹھے ہو جاتے ہیں۔دیکھو! انہوں نے جلتے ہوئے کوئلے نکالے ہیں۔انہی پر اس لو ہار کولٹا دیا ہے اور ایک شخص اس کی چھاتی پر چڑھ گیا ہے تا کہ وہ حرکت نہ کر سکے۔اُف ! کتنا تکلیف دہ منظر ہے۔ظلم کی انتہا ہے۔زندہ انسان کو جلایا جا رہا ہے۔چربی کے جلنے کی بُو آ رہی ہے اور وہ کو نکلے اسی طرح جل جل کر اس مظلوم کے نیچے ٹھنڈے ہو جاتے ہیں۔یہ حضرت خباب ہیں جنہیں اسلام لانے کی پاداش میں اس عذاب سے گزارا جارہا ہے۔دوسرا منظر آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم خانہ کعبہ کے پاس ٹیک لگائے بیٹھے ہیں۔حضرت خباب بن ارت اور بعض دوسرے صحابہ آپ کی خدمت میں حاضر ہوتے ہیں اور عرض کرتے ہیں۔یا رسول اللہ ! مسلمانوں کو قریش کے ہاتھوں اتنی تکالیف پہنچ رہی ہیں آپ ان کے لیے بددعا کیوں نہیں کرتے۔رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم یہ الفاظ سنتے ہی اُٹھ کر بیٹھ جاتے ہیں۔آپ کا چہرہ جوش سے تمتما اٹھتا ہے اور فرماتے ہیں:۔دیکھو! تم سے پہلے وہ لوگ گزرے ہیں جن کا گوشت لوہے کے کانٹوں سے نوچ نوچ کر ہڈیوں تک صاف کر دیا گیا مگر وہ اپنے دین سے متزلزل نہیں ہوئے اور وہ لوگ ا بھی گزرے ہیں جن کے سروں پر آرے چلا کر ان کو دوٹکڑے کر دیا گیا مگر ان کے سے لے کر حضر موت تک سفر کرے گا اور اس کو سوائے خدا کے اور کسی کا ڈر نہ ہوگا۔تیسرا منظر حضور صلی اللہ علیہ وسلم 10 ہزار صحابہ کے ساتھ مکہ میں داخل ہو چکے ہیں۔ہر طرف تو حید اور اللہ اکبر کے نعرے ہیں۔اللہ کے وعدوں کے مطابق اسلام نے شرک اور کفر کو شکست دے دی ہے۔مکہ کی گلیوں میں اعلان ہو رہا ہے کہ جو خانہ کعبہ میں آ جائے وہ بھی امن میں ہے، جو اپنے گھر میں بیٹھ جائے وہ بھی امن میں ہے، جو بلال کے بھائی ابورویحہ کے جھنڈے تلے آ جائے وہ بھی امن میں ہے۔مکہ کے وہ بڑے بڑے سردار جو مسلمانوں کو دکھ دینے میں پیش پیش تھے سرنگوں ہو چکے ہیں۔کچھ تو بدر اور بعد کی جنگوں میں ذلت کے ساتھ مارے گئے۔کچھ نے اسلام قبول کر لیا۔باقی گردنیں جھکائے کھڑے ہیں اور فیصلے کے منتظر ہیں۔تاریخ مذہب کا خلاصہ یہ تین مناظر مذہب کی ہزاروں سالہ تاریخ کا خلاصہ ہیں جب بھی خدا کا کوئی مامور آتا ہے یہی تاریخ دہرائی جاتی ہے۔نور کی شمع کو بجھانے کے لیے تاریکی کے فرزند ہر حربہ استعمال کرتے ہیں شیطان خدا کے فرستادہ کے چاروں طرف مشکلات اور مصائب کے خارزار کھڑے کر دیتا ہے۔مگر سعادت مند لوگ ہر مشکل کو پھلانگتے ہوئے اور ہر پہاڑ کو سر کرتے ہوئے مامور الہی کے آستانہ پر حاضر ہو جاتے ہیں اور پھر کسی قیمت پر ایمان کو ہاتھ سے جانے نہیں دیتے۔یہی وہ لوگ ہیں جو ابتلاؤں اور آزمائشوں کی بھٹی سے گزر کر کندن بن جاتے