سبیل الرّشاد (جلد چہارم)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 39 of 445

سبیل الرّشاد (جلد چہارم) — Page 39

39 سبیل الرشاد جلد چہارم اس آیت کی روشنی میں اپنی عبادات بجالائیں آپ نے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد جو حضرت ابو ہریرہ سے مروی ہے پیش فرمایا جس میں حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ قیامت کے روز سب سے پہلے نماز کے بارہ میں پوچھا جائے گا۔باوجود دل نہ چاہنے کے نماز کے لئے آنا اور اچھی طرح وضو کرنا۔بعض لوگ نماز تو پڑھتے ہیں لیکن کا روبار میں لوگوں کو لوٹتے ہیں۔آپ کی نمازیں ایسی ہوں جو آپ کی حفاظت کریں۔آپ نے مجلس انصار اللہ جرمنی کی طرف سے سو مساجد تحریک کی مد میں پانچ لاکھ یورو کے وعدہ کا بھی ذکر فرمایا۔انصار اللہ کی بہت بڑی ذمہ داری اپنی اولاد کی تربیت کرنا ہے اور تربیت اولاد کے لئے اپنا نیک نمونہ پیش کرنا بہت ضروری ہے۔تربیت کا آغاز بچپن سے ہی کر دینا چاہئے بچوں کو سات سال کی عمر سے نمازوں کا عادی بنا ئیں گھر میں بھی سنتیں اور نوافل ادا کر میں بچے اپنے والدین کو دیکھتے ہیں۔نو جوان نسل کو بھی پیارے انداز میں نماز پڑھنے کی تلقین کریں۔بعض والدین با قاعدگی سے نماز نہیں پڑھتے ایسی صورت ہو تو بچے کب نماز پڑھیں گے۔اگر اس عمر میں نماز نہیں پڑھیں گے تو کب پڑھیں گے۔سید نا حضرت مسیح موعود نے فرمایا کہ جو شخص قرآن مجید کے سات سو احکام میں سے ایک پر بھی عمل نہیں کرتا وہ میری جماعت میں سے نہیں ہے۔اس لئے ضروری ہے کہ قرآن کریم کا گہرائی سے مطالعہ کرتے رہیں اور قرآن کریم کو سمجھنے کے لئے سیدنا حضرت مسیح موعود کی کتب کا مطالعہ ضروری ہے۔مجلس انصار اللہ ایک خاص پروگرام کے تحت کتب حضرت مسیح موعودؓ کو پڑھنے کا اہتمام کرے۔اپنی اولاد کے لئے پہلے اپنی اصلاح کریں۔اپنی بیگم کے ساتھ نرم رویہ اور بچوں کے ساتھ پیار کا سلوک کریں اور آپ کا یہ نعرہ نَحْنُ اَنْصَارُ اللہ بھی سچ بن جائے۔اسلام نے انشاء اللہ ترقی کرنی ہے۔جو وعدے اللہ تعالیٰ نے حضرت مسیح موعود" سے کیسے ہیں وہ ہر حال میں پورے ہوں گے۔اس لئے ضروری ہے کہ ہم سب متقی بن جائیں تا ہمارا بھی اس ترقی میں حصہ ہو۔اپنی جانوں پر رحم کرو اور اس راہ میں فدا ہو جاؤ اور ہمہ تن اس کے ہو جاؤ۔اللہ تعالیٰ ہمیں سیدنا حضرت مسیح موعود کی تعلیمات کے مطابق اپنی زندگیوں کو سنوارنے کی توفیق عطا فرمائے۔آمین" (ماہنامہ الناصر جرمنی اگست 2004ء) انصارا اپنے گھروں کی نگرانی کریں حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے مورخہ 5 جون 2004ء کو میٹنگ میں مجلس عاملہ انصار اللہ ہالینڈ کے کاموں کا جائزہ لیا اور انصار کو اپنی تربیت کی طرف توجہ دلاتے ہوئے فرمایا کہ انصاراپنے گھروں کی نگرانی کریں اور بچوں کی تربیت کریں۔گھروں میں بیویوں سے حسن سلوک کریں الفضل انٹر نیشنل 25 جون تا یکم جولائی 2004ء)